ایس اے رحمان

ڈاکٹر شیخ عبد الرحمان (4 جون 1903–25 جولائی 1990) پاکستان کے منصف اعظم (چیف جسٹس) تھے۔ آپ وزیر آباد پنجاب میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ 1926ء میں آئی سی ایس کے لیے آکسفورڈ میں داخلہ لیا اور السنۂ شرقیہ میں آرنرز کیا۔ 1928ء میں آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایس ڈی او اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر مامور رہے۔ 1946ء میں لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام جج مقرر ہوئے۔ 1947ء میں بنگال باؤنڈری کمشن کے رکن اور 1948ء میں متروکہ املاک کے کسٹوڈین بنائے گئے۔ اسی سال لاہور ہائی کورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئے۔ 1950ء میں جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر بنائے گئے۔ 1954ء میں لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر ہوئے۔ 1954ء تا 1955ء چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ 1955ء میں مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور 1958ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔ بعد ازاں چیف جسٹس بنا دیے گئے۔ 1968ء میں اسی عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ علم و ادب سے گہرا شغف رکھتے تھے، خود بھی شاعر اور ادیب تھے۔ علامہ اقبال کی فارسی مثنوی اسرارِ خودی کا اردو میں ترجمہ کیا۔ 1965ء میں ان کی ایک طویل منظوم تصنیف ’’سفر ‘‘ شائع ہوئی۔ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے مستقل رکن تھے۔ دفتری زبان کمیٹی کے صدر، مجلس ترقی ادب کے ناظم، پنجاب پبلک لائبریری کے چیرمین اور پاکستان آرٹ کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔

قانونی دفاتر
ماقبل 
ایلون رابرٹ کارنیلیس
منصف اعظم پاکستان
1968
مابعد 
فضل اکبر
ایس اے رحمان
پانچویں منصف اعظم پاکستان
مدت منصب
1 مارچ 1968 – 3 جون 1968
ایلون رابرٹ کارنیلیس
فضل اکبر
معلومات شخصیت
پیدائش 4 جون 1903  
وزیر آباد  
تاریخ وفات 25 جولا‎ئی 1990 (87 سال) 
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب  
پیشہ منصف  
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.