ايرانی فوج

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج (فارسی: ارتش جمهوری اسلامی ایران)، "ایران کی روایتی افواج" ہيں۔ افواج ایرانی ریاست کی علاقائی سالمیت اور بیرونی و اندرونی خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کی زمہ دار ہيں اور ارتش کہلاتی ہيں۔ ارتش کی اپنی مشترکہ اسٹاف ہے جو اپنی چار علاحدہ افواج زمینی فوج،فضائیہ، بحریہ اور ایئر ڈیفنس فورس پرمشتمل ہے ایرانی افواج ہر سال 18 اپریل کو فوجی پریڈ کے زريعہ نئی دفاعی ٹیکنالوجی اور طاقت کا مظاہرہ کرتی ہيں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج
ارتش جمهوری اسلامی ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کا نشان
ملک  ایران
تابعدار سپریم لیڈر
شاخ
حجم
  • تقريبا 420,000:[1]
    • 350,000 (زمینی فوج)
    • 37,000 (فضائیہ)
    • 18,000 (بحریہ)
    • 15,000 (ایئر ڈیفنس فورس)
حصہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج
فوجی چھاؤنی /ایچ کیو تہران
نصب العین
  • عربی: وَإِنَّ جُنْدنَا لَهُمْ الْغَالِبُونَ "اور ہماری فوج ہی فتح ياب ہوگی" [قرآن 37:173]
  • فارسی: همه برای یکی، یکی برای همه، همه برای ایران
    'ايک سب ، سب ايک، سب ايران کے
  • فارسی: ارتش فدای ملت، ارتش برای ملت قوم پے قربان ہونيوالی قوم کی فوج
مارچ 18 اپریل
برسیاں
  • 18 اپریل
معرکے
  • انگريزی روسی جنگ
  • دوفار کی جنگ
  • 1979 کا اسلامي انقلاب
  • 1979 کی کردش بغاوت
  • ايران عراق جنگ
ویب سائٹ aja.ir
کمان دار
چيف کمانڈر ميجر جنرل عطا الللہ صالحی
ايرانی زمینی فوج برگيڈيئر جنرل احمد رضا پوردستان
ايرانی فضائیہ برگيڈيئر جنرل حسن شاہ شافی
ايرانی بحریہ فلوتيلا ايڈمرل حبيب الللہ سياری
ايرانی ایئر ڈیفنس فورس برگيڈيئر جنرل فرزاد اسمائيلی

اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کا دن

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے 18 اپریل کو افواج کے دن سے منسوب کيا تاکے فوجی پريڈ کے زريعے ملک کی جنگی تياری کا مظاہرہ کيا جا سکے۔ ایرانی افواج ملک کے سالانہ فوجی دن کے اعزاز ميں ایران کے کئی شہروں میں 18 اپریل کی پريڈ منعقد کرتی ہيں . سب سے بڑی پريڈ آیت اللہ خمینی کے مزار کے سامنے منعقد ہوتی ہے ۔

مزيد ديکھیے

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.