ابو یوسف

ابو یوسف (پیدائش: 113ھ/ 731ء – وفات: 5 ربیع الاول 182ھ/ 26 اپریل 798ء) امام ابوحنیفہ کے شاگرد اور حنفی مذہب کے ایک امام، یعقوب نام، ابویوسف کنیت، آپ امام ابوحنیفہ کے بعد خلیفہ ہادی، مہدی اور ہارون الرشید کے عہد میں قضا کے محکمے پر فائز رہے اور تاریخ اسلام میں پہلے شخص ہیں جن کو قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) کے خطاب سے نوازا گیا‘ لیکن بادشاہ کی ہاں میں ہاں ملاکر نہیں رہے، بلکہ ہرمعاملہ میں شریعت کا اتباع کرتے، یہاں تک کہ بادشاہ کا مزاج درست کر دیا۔ آپ کی مشہور تصنیف کتاب الخراج فقہ حنفی کی مستند کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔

ابو یوسف
(عربی میں: أبو يوسف) 
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 731  
کوفہ  
وفات 13 ستمبر 798 (6667 سال) 
بغداد  
شہریت سلطنت امویہ
دولت عباسیہ  
عملی زندگی
استاذ ابو حنیفہ ، شعبہ بن حجاج  
تلمیذ خاص محمد بن حسن شیبانی ، احمد بن حنبل  
پیشہ قاضی ، مجتہد ، فلسفی  
شعبۂ عمل فقہ  
ملازمت کوفہ ، بغداد  
باب اسلام

نسب

ابو یوسف یعقوب بن ابراہم بن حبیب بن سعد بن بحیر بن معاویہ بن قحافہ بن نفیل بن سدوس بن عبد عناف بن اسامہ بن سحمہ بن سعد بن عبد اللہ بن قدار بن معاویہ بن ثعلبہ بن معاویہ بن زید بن العوذ بن بجیلہ انصاری البجلی۔[1] سعد وہی صحابی ہیں جو غزوہ احد میں رافع بن خدیج اور ابن عمر کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سامنے پیش کیے گئے مکر کم عمر ہونے کی وجہ سے جنگ میں شرکت کی اجازت نہیں ملی۔ بعد میں خندق و دیگر غزوات میں شرکت کا موقع ملا، عمر بن خطاب کے دور میں کوفہ مین وفات پائی۔ ابن عبد البر نے استیعاب میں نقل کیا ہے کہ

غزوہ خندق کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سعدکو دیکھا کہ کم عمر ہونے کے باوجود بڑی بہادری سے لڑ رہا ہے ت وپوچھا نوجوان تمہارا نام کیا ہے؟ جواب دیا سعد بن حبتہ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اللہ تمہارے دادا کو نیک بخت بنائے ذرا میرے قریب آؤ، آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کے سر پر اپنا دست شفقت پھیرا۔[2]

تالیفات

  • 1- كتاب الْآثَار "مُسْند الإِمَام أبي حنيفَة"۔
  • 2- كتاب النَّوَادِر۔
  • 3- اخْتِلَاف الْأَمْصَار۔
  • 4- أدب القَاضِي۔
  • 5- المالي فِي الْفِقْه۔
  • 6- الرَّد على مَالك بن أنس۔
  • 7- الْفَرَائِض۔
  • 8- الْوَصَايَا۔
  • 9- الْوكَالَة۔
  • 10- الْبيُوع۔
  • 11- الصَّيْد والذبائح۔
  • 12- الْغَصْب والاستبراء۔
  • 13- كتاب الْجَوَامِع [3]

حوالہ جات

  1. علامہ زید الکوثری۔ قاضی ابو یوسف حیات اور علمی کارنامے۔ کراچی: دار النعمان۔ صفحہ 15۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ |pages= اور |page= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  2. ابن عبد البر، الاستیعاب، جلد 2، صفحہ 884، تذکرہ 923
  3. الخراج مؤلف : ابو يوسف يعقوب بن ابراہيم بن حبيب بن سعد بن حبتۃ الانصاری ناشر : المكتبۃ الازہریۃ للتراث القاہرہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.