آغا خان یونیورسٹی

1983 میں چارٹر حاصل کرنے والی آغا خان یونیورسٹی ایک غیر سرکاری اور خود مختار یونیورسٹی ہے جو تحقیق، تدریس اور کمیونٹی سروس جیسے اقدامات کے ذریعے انسانی فلاح کو فروغ دے رہی ہے۔ معیار، رسائی، اثر اور مطابقت کے اصولوں پر مبنی اس یونیورسٹی کے کیمپس اور پروگرام جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں موجود ہیں۔ یونیورسٹی تدریسی ہسپتال، فیکلٹیز آف ہیلتھ سائنسز بشمول نرسنگ اسکول اور میڈیکل کالج، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ، ایگزامینیشن بورڈ اور انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف مسلم سویلائزیشنز کی سہولیات پیش کرتی ہے۔ اپنی غیر متعصبانہ اور قابلیت پر مبنی داخلہ پالیسی کے ذریعے یونیورسٹی مستقبل کے لیے ایسے رہنما اور مفکر پیدا کر رہی ہے جو اپنی خدماتی اخلاقیات اور صلاحیتوں کی مدد سے مقامی آبادی کو ان کے نہایت اہم مسائل حل کرنے میں مدد دیں گے۔

آغا خان یونیورسٹی
قسم Private
قیام 1983
انڈومنٹ >USD $1 billion
چانسلر Prince Karim Aga Khan IV
Firoz Rasul
مقام Karachi، Sindh، Pakistan (main campus); additional sites in Kenya, United Kingdom, Tanzania, Afghanistan, Uganda, Syria, Egypt, India
وابستگیاں HEC, UGC, ACU
ویب سائٹ www.aku.edu/

مزید دیکھیے

  • Aga Khan University Hospital
  • Aga Khan Development Network

حوالہ جات

    بیرونی روابط

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.