میریلن مونرو
میریلن مونرو | |
---|---|
(انگریزی میں: Marilyn Monroe) | |
![]() Monroe in 1952 میریلن مونرو, 1952 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Norma Jeane Mortenson) |
پیدائش | 1 جون 1926 لاس اینجلس [1] |
وفات | اگست 5، 1962 36 سال) برینٹووڈ، لاس اینجلس | (عمر
طرز وفات | خود کشی |
شہریت | ![]() |
دیگر نام | نورما جین بیکر (Norma Jeane Baker) |
بالوں کا رنگ | سنہری |
قد | 168 سنٹی میٹر [2]، 166 سنٹی میٹر [2]، 165 سنٹی میٹر [2] |
وزن | 60 کلو گرام |
شوہر |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (1951–) |
تخصص تعلیم | تاریخ ادبیات اور فن |
پیشہ |
|
مادری زبان | امریکی انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3] |
دور فعالیت | 1945–62 |
دستخط | |
![]() میریلن مونرو | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | marilynmonroe |
IMDB پر صفحات | |
ابتدائی زندگی
میریلن مونرو (انگریزی: Marilyn Monroe) (یکم جون 1926ء – 5 اگست 1962ء)،ایک امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل تھیں۔ پیدا ئش کے وقت اس کا نام نورما جین بیکر تھا۔ نورما جین اس روز ریاست کیلی فورنیا کے مغربی ساحلی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئی۔ جہاں اس کا جنم ہوا، وہ جگہ ہالی وڈ اسٹوڈیوز کے قریب ہی واقع تھی۔اس کی مان گلیڈیز بیکر دماغی عارضے میں مبتلا تھی۔ جب مرض شدت اختیار کرتاتھا تو اسے لمبے عرصے کے لیے اسپتال لے جانا پڑتاتھا۔ ایسے میں نورما کو دیکھ بھال کے لیے مختلف لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتاتھا۔
اداکاری
اپنے بچپن کا بیشتر حصہ یتیم خانوں میں گزارنے کے بعد مونرو نے ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں انہیں 1946ء میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔ ابتدائی طور پر انہیں چھوٹے موٹے کردار ملے، لیکن اسفالٹ جنگل (The Asphalt Jungle) اور آل اباؤٹ ایو (All About Eve) (دونوں 1950ء) میں شاندار کارکردگی کے باعث ان کی پذیرائی کی گئی۔ جینٹل مین پریفیر بلونڈز (Gentlemen Prefer Blondes)، ہاؤ ٹو میری اے ملینیئر (How to Marry a Millionaire)، سم لائیک اٹ ہوٹ (Some Like It Hot) اور دی سیون ایئر اچ (The Seven Year Itch) میں طربیہ اداکاری نے انہیں ہالی ووڈ کی مشہور اور مسحور کن ترین اداکاراؤں میں سے ایک بنا دیا۔
کردار
مستقلاً ایک ہی انداز کے کردار نبھانے کے باعث آگے بڑھنے کے امکانات محدود ہونے کے پیش نظر نئے کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں۔ میریلن نے ایکٹرز اسٹوڈیو میں تعلیم حاصل کی اور میریلن مونرو پروڈکشنز قائم کی۔ بس اسٹاپ (Bus Stop) میں ان کی یادگار کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا ۔ سم لائیک اٹ ہوٹ میں اداکاری پر آپ کو گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
خودکشی
مونرو کی زندگی کے آخری ایام بیماریوں، ذاتی مسائل اور کام کے لیے ناقابل بھروسا اور مشکل فرد کی ساکھ بننے کے باعث انتہائی مشکلات میں گزرے۔ ضرورت سے زیادہ دوا استعمال کرنے کے باعث آپ کی موت واقع ہوگئی۔ باضابطہ طور پر تو اسے خودکشی قرار دیا گیا لیکن حادثاتی طور پر زائد خوراک کے استعمال اور قتل کا شبہ بھی خارج از امکان نہیں۔
1999ء میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے انہیں تاریخ کی عظیم ترین خاتون اداکاراؤں میں چھٹا درجہ دیا۔
بیرونی روابط
![]() |
ویکی کومنز پر میریلن مونرو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- اجازت نامہ: CC0
- http://themarilynmonroecollection.com/marilyn-monroe-true-size/ — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اکتوبر 2019
- http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11916572r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ