مرچی (فلم)

مرچی 2013ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کورتلا شوا ہیں، جنہوں نے اس فلم سے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم پربھاس کے بھائی پرامود اپلپتی اور وی ومسی کرشنا ریڈی نے یو وی کریشن کے بینر تلے پروڈیوس کی۔[2] اس فلم کے مرکزی ستارے پربھاس، انوشکا شیٹی اور ریچا گنگوپادھیائے ہیں، جبکہ ستیہ راج، ادتیہ مینن، ندھیہ، سمپتھ راج، براہما نندم اور سبھراجو معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا عنوان پہلے واردھی تھا جو بعد میں تبدیل کر کے مرچی کر دیا گیا۔[3]

مرچی
فلم پوسٹر
ہدایت کار کورتلا شوا
پروڈیوسر وی ومسی کرشنا ریڈی
پرامود اوپلپتی
تحریر کورتلا شوا
ستارے پربھاس
ستیہ راج
انوشکا شیٹی
ریچا گنگوپادھیائے
ندھیہ
ادتیہ مینن
سمپتھ راج
براہما نندم
سبھراجو
موسیقی دیوی سری پرساد
سنیماگرافی مادھی
ایڈیٹر کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ
پروڈکشن
کمپنی
یو وی کریشن
تقسیم کار گریٹ انڈیا فلمز (بیرون ملک)[1]
تاریخ اشاعت
  • 8 فروری 2013ء (2013ء-02-08)
دورانیہ
154 منٹ
ملک بھارت
زبان تیلگو زبان

اس فلم نے نندی اعزاز برائے بہترین فیچر فلم اور نندی اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار سمیت 6 ریاست نندی اعزاز حاصل کیے۔ کیلاش کھیر نے گانے "پنڈگلا ڈگی وچھوو" کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار اور نندی اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار کا اعزاز جیتا۔[4] فلم کا ہندی زبان کا ڈب ورژن عنوان خطرناک کھلاڑی کے عنوان سے گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے جاری کیا گیا اور ملیالم زبان کا ڈب ورژن اسی عنوان کے ساتھ جاری کیا گیا۔ یہ فلم کنڑا زبان میں مانیکیا، بنگالی زبان میں بنداس اور اڑیہ زبان میں بسونتھ کے عنوان سے دوبارہ بنائی گئی۔

اشاعت

فلم 8 فروری، 2013ء کو دنیا بھر میں جاری کی گئی۔[5]

کاسٹنگ

انوشکا شیٹی اور ریچا گنگوپادھیائے کو فلم کی مرکزی اداکاراؤں کے طور پر چنا گیا۔ فلم میں پربھاس کے ماں باپ کا کردار، تمل اداکاروں ستیہ راج اور ندھیہ نے ادا کیا۔[6]

مارکیٹنگ

فلم کا پہلا پوسٹر اور کچھ تصاویر 21 اکتوبر، 2012ء کو جاری کی گئی۔[7] مرچی کا ٹیزر 18 نومبر، 2012ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور کچھ گھنٹوں بعد وائرل ہو گیا۔[8][9] فلم کے 100 دن ہونے کے بعد سری بالاجی ویڈیوز نے فلم کو ڈی وی ڈی، بلو رے اور وی سی ڈی میں جاری کیا۔

حوالہ جات

  1. "Great India Films bags Prabhas's Mirchi Overseas Rights"۔ timesofap.com۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 نومبر 2012۔
  2. "Prabhas' movie is not titled "Varadhi""۔ Times of India۔ 5 جون 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جون 2012۔
  3. "Prabhas's next is Mirchi, not Varadhi"۔ Times of India۔ 19 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2012۔
  4. "Nandi Awards 2012 and 2013: Rajamouli, Ilayaraja, Samantha and Prabhas emerge winners"۔ 1 مارچ 2017۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "Prabhas' Mirchi got 'A' certificate from Censor Board?"۔ Oneindia Entertainment۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 فروری 2013۔
  6. "Nadhiya as prabhas mother in vaaradhi"۔ Times of AP۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2012۔
  7. "Mirchi First Look"۔ Times of india۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2012۔
  8. "Mirchi teaser launch"۔ times of india۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2012۔
  9. "Mirchi teaser get good response"۔ times of india۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2012۔

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.