پربھاس

پربھاس (پیدائش23 اکتوبر 1979ء ؛ اصل نام : پربھاس راجو اُپّل پتی Prabhas Raju Uppalapati ) ایک بھارتی تیلگو فلم اداکار ہیں۔[1] آپ تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو کے بھتیجے ہیں۔[2]

پربھاس
(تیلگو میں: ప్రభాస్) 
پربھاس 2015ء میں اپنی فلم باہوبلی آغاز کی پرموشن کے موقع پر
پربھاس 2015ء میں اپنی فلم باہوبلی آغاز کی پرموشن کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش 23 اکتوبر 1979 (40 سال) 
چنائے  
رہائش فلم نگر، حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت
قومیت بھارتی
نسل تیلگو
مذہب ہندو مت
والد اُپل پتی سوریہ نارائن راجو
والدہ سیواکماری
عملی زندگی
پیشہ اداکار
مادری زبان تیلگو  
پیشہ ورانہ زبان تیلگو ، تمل  
دور فعالیت 2002–حال
ویب سائٹ
ویب سائٹ http://www.prabhas.com
IMDB پر صفحہ 

پربھاس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002ء میں بطور ہیرو فلم ایشور سے کیا، سال 2014ء میں وہ بالی وڈ کی فلم ایکشن جیکسن میں بطور مہمان اداکار آئے۔ 2015ء کی پربھاس کی فلم باہوبلی: دابگننگ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق باہوبلی (فلم) ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں ورشم (2004ء )، چتر پتھی (2005ء)، چکرم (2005ء)، بِلّا (2009ء)، مسٹر پرفیکٹ (2011ء) ریبل (2012ء)اور مرچی (2013ء)شامل ہیں۔ سال 2014ء میں پربھاس بالی وڈ کی ہندی فلم ایکشن جیکسن میں مختصر کردار میں دکھائی دیے۔[3] 2015ء میں پربھاس نے باہو بلی میں کام کیا، جو بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم قرار پائی۔[4][5][6][7][8] پربھاس کی بیشتر فلمیں ہندی زبان میں ڈب اور ری میک کی جاچکی ہیں۔

ذاتی زندگی

پربھاس 23 اکتوبر 1979ء کو آندھراپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کانام یو سوریا نارائن راجو اور والدہ کا نام شیو کماری ہے۔ پربھاس تین بہن بنائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، بڑے بھائی کا نام پربودھ اُپّل پتی اور بہن کا نام پرگتی ہے، پربھاس کے چچا تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو ہیں۔

فلمی سفر

پربھاس نے سال 2002 ء میں سے فلم ایشور سے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2003 ء میں، انہوں نے راگھویندر میں مرکزی کردار حاصل کیا۔ 2004ء میں، انہوں نے فلم ورشم میں کام کیا۔ پربھاس کی اگلی فلم اداوی رامودو اور چکرم تھی۔ ستمبر 2005ء میں پربھاس نے ایس ایس راجمولی طرف سے ہدایت کردہ فلم چترپتھی میں کام کیا، ویب سائٹ Idlebrain کے مطابق وہ سکرین پر ایک منفرد سٹائل اور وجاہت ظاہر ہے۔ یہ فلم 100 دن چلی ۔

بعد میں انہوں نے پورنامی، یوگی اور منّامیں میں کام کیا، جو 2007 ء میں ریلیز ہوئی ایکشن ڈراما فلم تھی۔ 2008ء میں انہوں نے ایکشن کامیڈی فلم بوجی گاڈو میں کام کیا۔ 2009ء میں پربھاس کی دوفلمیں بِلّااور ایک نرنجن ریلیز ہوئیں۔ 2010ء میں انہوں نے رومانٹک کامیڈی ڈارلنگ، 2011ء میں مسٹر پرفیکٹ اور 2012ء لارنس راگھوا کی طرف سے ہدایت کر دہ ایکشن فلم ریبلمیں اداکاری کی۔ ان کی اگلی فلم مرچی تھی، انہوں نے ایک تلیگو فلم سے ڈینیکینا ریڈی اور ہند ی فلم ایکشن جیکسن کے لیے ایک مختصر کردار بھی کیا۔

2015ء میں پربھاس کی سپر ہٹ فلم بھارتی فلم ڈائریکٹر راج مولی کی باہوبلی اپنی ریلیز کے دن ہی 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ قدیم ریاست میں دو بھائیوں کی تخت کے لیے جنگ پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں تمل اداکار شامل ہیں جن میں پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹھی اور تمنا بھاٹیہ اہم ہیں۔ اس فلم کی تیاری پر 120 کروڑ روپے کے قریب سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس فلم نے مجموعی طور پر 600 کروڑ کا بزنس کیا ۔

فلمیں

سال فلم کا نام(ترجمہ) کردار کا نام ہندی ڈب /ری میک/
2002 ءایشور ایشورہندی ڈب: حملہ دی وار
2003ءرگھوویندر رگھونہندی ڈب: سنیاسی دا وارئیر
ہندی ری میک : روکی دا ریبل
2004ءورشم (بارش)وینکٹہندی ڈب: بارش دا سیزن آف لو
2004ءاداوی رمودو رامُوہندی ڈب: دا اسٹرونگ مین بادل
ماخوذ از: بادل (بوبی دیول)
2005ءچکرم آریہہندی ڈب: چکرم
ماخوذ از: کل ہو نہ ہو (شاہ رخ خان)
2005ءچترپتھی چترپتھی/شیواجیہندی ڈب: چترپتھی/ حکومت کی جنگ
2006ءپورنامی شیو کیشوہندی ڈب: تری دیو، پیار کی جنگ
2007ءیوگی ایشور چندر پرکاش/ یوگیہندی ڈب: یوگی/ ماں قسم بدلہ لوں گا
2007ءمنّا مُنّاہندی ڈب: بغاوت ایک جنگ
2008ءبوجی گاڈو بوجی/ مونٹیہندی ڈب: دیوا۔ دا مین آف پاور
2009ءبلا بِلّاماخوذ از: ڈان(امیتابھ بچن)
2009ءایک نرنجن چھوٹوہندی ڈب: ایک ہی راستہ
2010ءڈارلنگ پربھاسہندی ڈب: سب سے بڑھ کر ہم
2011ءمسٹر پرفیکٹ وکیہندی ڈب:نمبر1 مسٹر پرفیکٹ
2012ءریبل (جنگ)رشیہندی ڈب: ریبل
2012ءرینیکائنہ ریڈی مہمان اداکارہندی ڈب: سب سے بڑی ہیرا پھیری 2
2013ءمرچی جےہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی
ری میک : زیر تکمیل (جان ابراہیم)
2014ءایکشن جیکشن مہمان اداکار
2015ءباہوبلی:دا بگننگ(دبنگ) باہوبلی/ شیوُڈو
2017ءباہوبلی 2: دی کنکلوژن (2017ء فلم) باہوبلی/ شیوُڈوتیلگو/ تمل
2018ءساہواشوک چکرورتی/ ساہو/ سدھانت نندن ساہوتیلگو/ تمل /ہندی

حوالہ جات

َ

  1. "باہوبلی نے تاریخ رقم کردی"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 11 جولائی 2015۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. سشی دھر اے ایس (11 نومبر 2012)۔ "فلم انڈسٹری میں پربھاس کے دس سال مکمل"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. "ہندوستان کی سب سے مہنگے بجٹ کی فلم ؟"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 15 جولائی 2013۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. سنگیتا دیوی (10 جولائی 2015)۔ "باہو بلی کا ریویو"۔ دی ہندو۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "باہو بلی کا باکس آفس پر پہلا دن Office"۔
  6. اوہ!... 'پی کے اب بھارت کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم نہیں رہی۔ . فوربس ڈاٹ کام (14 اگست 2015). Retrieved on 2016-04-28.
  7. "'Baahubali' Zooms Past 'Dhoom', Now India's All Time #3"۔ Forbes۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  8. Mike McCahill (12 جولا‎ئی 2015)۔ "Baahubali: The Beginning review – fantastic bang for your buck in most expensive Indian movie ever made"۔ the Guardian۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.