ثناء میر

ثناء میر (پیدائش 5 جنوری 1986) پاکستان کی خاتون کرکٹ کھلاڑی اور کپتان ہے، ان کا تعلق ایبٹ آباد، پاکستان کے کشمیری گھرانے سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی/20 بین الاقوامی کے میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔[1] انہوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں “مقابلے کی بہترین کھلاڑی“ کا اعزاز کیا۔ اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے گیند بازوں میں آٹھویں درجہ پر فائز ہیں۔[2]

ثناء میر
ذاتی معلومات
مکمل نام ثناء میر
پیدائش 5 جنوری 1986ء
ایبٹ آباد، پاکستان
بلے بازی دائیں ہاتھ
گیند بازی دائیں ہاتھ آف سپن
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
  • پاکستان
پہلا ایک روزہ 28 دسمبر 2005  بمقابلہ  سری لنکا قومی خواتین
آخری ایک روزہ 7 فروری 2013  بمقابلہ  بھارت قومی خواتین
قومی کرکٹ
سالٹیم
2009–2010 زرعی ترقیاتی بینک خواتین
2005–2010 پاکستان کرکٹ بورڈ خواتین گرینز
2008–2009 ساؤتھ زون (پاکستان) خواتین
2005–2008 کراچی خواتین
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ بین الاقوامی ٹوئنٹی20
میچ 66 41
رنز بنائے 766 324
بیٹنگ اوسط 14.18 13.50
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 49 35
گیندیں کرائیں 3090 851
وکٹ 71 41
بولنگ اوسط 24.71 16
اننگز میں 5 وکٹ 1
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 5/32 5/32
کیچ/سٹمپ 17/– 8/–
ماخذ: کرک انفو، 9 مارچ 2014

ذاتی زندگی

ثناء میر کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئی۔ وہ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کل وقتی طالبعلم بھی ہیں۔ ان کے پسندیدہ کرکٹ کھلاڑیوں میں وقار یونس، عمران خان اور جونٹی روڈز شامل ہیں۔ ان کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے۔[3]

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.