عروج ممتاز
عروج ممتاز (پیدائش 1 اکتوبر 1985، کراچی) پاکستان کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے،[1] ان کا تعلق کراچی پاکستان سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی/20 بین الاقوامی کے میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلتی ہیں۔ وہ پاکستان کے علاوہ ایشیاء الیون کرکٹ ٹیم کے لیے بھی کھیل چکی ہیں۔ انہوں نے اب تک ایک ٹیسٹ میچ، 38 ایک روزہ اور 9 ٹوئنٹی/20 میچوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ وہ خواتین کرکٹ عالمی کپ 2009 میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان تھیں۔[2]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | عروج ممتاز |
پیدائش |
1 اکتوبر 1985ء
کراچی، پاکستان |
بلے بازی | دائیں ہاتھ |
گیند بازی | لیگ بریک |
حیثیت | آل راؤنڈر |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
آخری ایک روزہ | 10 May 2010 بمقابلہ نیوزی لینڈ قومی خواتین |
ماخذ: کرک انفو |
مزید دیکھیے
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.