ہیوسٹن

ہیوسٹن (انگریزی: Houston) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔ 600 مربع میل (1600 مربع کلومیٹر) پر پھیلا یہ شہر ہیرس کاؤنٹی کا مرکز ہے جو ملک کی تیسری سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی کاؤنٹی ہے۔ 2005ء کی امریکی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی اندازہً 20 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقے کے مرکز میں واقع ہے، جو خلیج (میکسیکو) کے ساحلی علاقے کا ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے اور 10 کاؤنٹیز کی مجموعی 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ امریکا کا ساتواں سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔

ہیوسٹن
شہر
City of Houston
Clockwise from top: Sam Houston monument, Downtown Houston, Houston Ship Channel, The Galleria, رائس یونیورسٹی, and the Christopher C. Kraft Jr. Mission Control Center.

پرچم

مہر
عرفیت: Space City (official), more. . .

Location of Houston city limits in and around Harris County
ملک  ریاستہائے متحدہ
ریاست  ٹیکساس
Counties Harris, Fort Bend, Montgomery
شرکۂ بلدیہ June 5, 1837
حکومت
  قسم Mayor–council
  مجلس Houston City Council
  Mayor Annise Parker (ڈیموکریٹک پارٹی)
رقبہ
  شہر 1,625.2 کلو میٹر2 (627.8 مربع میل)
  زمینی 1,552.9 کلو میٹر2 (599.59 مربع میل)
  آبی 72.3 کلو میٹر2 (27.9 مربع میل)
  میٹرو 26,060 کلو میٹر2 (10,062 مربع میل)
بلندی 13 میل (43 فٹ)
آبادی (2010 Census)
  شہر 2,100,263 (4th U.S.)
  کثافت 1,391/کلو میٹر2 (3,603/مربع میل)
  شہری 4,944,332 (7th U.S.)
  میٹرو 6,177,035 (5th U.S.)
  نام آبادی Houstonian
منطقۂ وقت CST (UTC-6)
  گرما (گرمائی وقت) CDT (UTC-5)
ٹیلی فون کوڈ 281, 346, 713, 832
وفاقی اطلاعاتی عملکاری معیار 48-35000[1]
GNIS feature ID 1380948[2]
ویب سائٹ houstontx.gov

ہیوسٹن دنیا بھر میں اپنی توانائی (خصوصاً تیل) اور طیارہ سازی کی صنعتوں اور جہازوں کی گزرگاہ کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ ہیوسٹن کی بندرگاہ بین الاقوامی تجارت کے لحاظ سے ملک میں اول درجے پر ہے اور دنیا کی چھٹی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ فورچیون 500 ہیڈکوارٹر فہرست میں نیو یارک شہر کے بعد دوسرے درجے پر آنے والے ہیوسٹن میں ٹیکساس میڈیکل سینٹر بھی واقع ہے جو دنیا کے سب تحقیق اور صحت عامہ کے اداروں کا دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

گلوبلائزیشن اور ورلڈ سٹیز اسٹڈی گروپ اینڈ نیٹ ورک کی جانب سے امریکا کے 11 عالمی معیار کے شہروں میں ہیوسٹن اول درجے پر ہے۔

جغرافیہ

ہیوسٹن کا رقبہ 656٫3 مربع میل یا 1700 مربع کلومیڑ ہے جس میں 634 مربع میل زمین اور 22٫3 مربع میل پر پانی ہے۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

  1. "American FactFinder"۔ ریاستہائے متحدہ مردم شماری بیورو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-01-31۔
  2. "US Board on Geographic Names"۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ جیولوجیکل سروے۔ 2007-10-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-01-31۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.