کنگڈم آف ہیون (فلم)

2005ء میں پیش کی گئی ایک شاہکار فلم جس کے ہدایت کار اور پیش کار رڈلے اسکاٹ تھے جبکہ کہانی ولیم موناہن نے تحریر کی۔ فلم میں اورلینڈو بلوم، ایوا گرین، جیریمی آئرنز، ڈیوڈ تھیولز، مورٹن سوکاس، برینڈن گلیسن، الیگزینڈ صدیق، غسان مسعود، ایڈورڈ نورٹن، جان فنچ، مائیکل شین اور لیام نیسن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کی کہانی 12 ویں صدی کی صلیبی جنگوں کے دوران ایک لوہار (بیلین آف ابیلن) کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں یروشلم کو مسلمانوں سے بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لیتا ہے۔ جامعہ کولمبیا میں ایرانی علوم کے معلم حامد دباشی صلیبی جنگوں کے حوالے سے فلم کے اعلٰی ترین مشیر تھے۔[1] بیشتر فلم بندی مراکش کے علاقے اورزازات میں ہوئی جہاں رڈلے اسکاٹ اس سے قبل گلیڈی ایٹر اور بلیک ہاک ڈاؤن جیسی شہرۂ آفاق فلمیں بنا چکے تھے۔ فلم بندی کے لیے صحرا کے وسط میں قدیم یروشلم کی طرز کا ایک شہر بسایا گیا۔ مراکش کے علاوہ فلم کے چند مناظر (خصوصاً قلعوں کے مناظر ) اشبیلیہ، اسپین میں بھی فلمائے گئے۔[2] بتایا جاتا ہے کہ حکومت مراکش نے جنگوں کے مناظر کی فلمبندی کے لیے بڑی تعداد میں فوجی بھی مہیا کیے تھے۔

کنگڈم آف ہیون
Kingdom of Heaven
ہدایت کار رڈلے اسکاٹ
پروڈیوسر رڈلے اسکاٹ
تحریر ولیم موناہن
ستارے اورلینڈو بلوم
ایوا گرین
جیریمی آئرنز
ڈیوڈ تھیولز
مورٹن سوکاس
برینڈن گلیسن
الیگزینڈ صدیق
غسان مسعود
ایڈورڈ نورٹن
جان فنچ
مائیکل شین
لیام نیسن
موسیقی ہیری گریگسن-ولیمز
سنیماگرافی جان میتھیسن
ایڈیٹر ڈوڈی ڈور
چیساکو یوکویاما
تقسیم کار ٹوینٹیتھ سنچری فوکس
اسکاٹ فری
تاریخ اشاعت
6 مئی 2005ء
دورانیہ
144 منٹ
ملک  مملکت متحدہ
 ریاستہائے متحدہ
 ہسپانیہ
 جرمنی
زبان انگریزی
بجٹ 135 ملین ڈالر
باکس آفس 211,652,051 ڈالر

اداکار و کردار

فلم میں متعدد تاریخی شخصیات کے خیالی کردار دکھائے گئے ہیں:

  • اورلینڈو بلوم: بطور بیلین آف ابیلن
  • ایوا گرین: بطور سبیلا
  • لیام نیسن: بطور گوڈفرے آف ابیلن، بیلین کا باپ (حقیقت میں بیلین کا باپ گوڈفرے نہیں بلکہ باریسان تھا)
  • جیریمی آئرنز: بطور طبیریس (تاریخی کردار ریمنڈ ثالث طرابلسی کا فلمی نام)
  • ڈیوڈ تھیولس: بطور ہاسپٹلر
  • برینڈن گلیسن: بطور رینالڈ آف شطلون
  • مارٹن سوکاس: بطور گائے آف لوسینن
  • غسان مسعود: بطور صلاح الدین ایوبی
  • ایڈورڈ نورٹن: بطور بالڈون چہارم آف یروشلم
  • الیگزینڈر صدیق: بطور ناصر (اسکرین پر)/عماد (متن میں)
  • جان فنچ: بطور یروشلم کا بطریق
  • مائیکل شین: بطور پادری
  • این گلین: بطور رچرڈ اول
  • ولیبور ٹوپچ: بطور المارک
  • جوکو اہولا: بطور اوڈو (جرمن نائٹ)

حوالہ جات

  1. http://www.hamiddabashi.com/film.html
  2. Cinemareview.com "Kingdom of Heaven- Production Notes" web: http://www.cinemareview.com/production.asp?prodid=2960
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.