کلیانی پریادرشن


کلیانی پریادرشن ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو تیلگو ، ملیالم اور تمل فلمی انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات 2017 ء کی تیلگو فلم ہیلو جس کے لیے انہوں نے بیسٹ فی میل ڈیبیو ایکٹریس - جنوبی ہند اور 7 ویں جنوبی ہند بین الاقوامی مووی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ [1] [2]

کلیانی پریادرشن
معلومات شخصیت
مقام پیدائش چنائے  
والدین پریادرشن (father)
لزی (mother)
عملی زندگی
تعليم لیڈی اینڈل
مادر علمی پارسنز اسکول آف ڈیزائن
پیشہ Actress, art director, production designer
IMDB پر صفحات 

کلیانی پرِیادرشن بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر اور فلمساز پریادرشن اور ملیالم اداکارہ لِزی ہاں پیدا ہوئیں۔ کلانی کے والد فلمساز پریادشن ہیرا پھیری، ہنگامہ، ہلچل، گرم مسالا، بھاگم بھاگ، چپ چپ کے، ڈھول اور بھول بھلیاں جیسی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں ، کلیانی کا ایک چھوٹا بھائی سدھارتھ کے بھی ہے۔ اس کے والدین کے درمیان 2014 میں طلاق ہو گئی تھی۔

کلیانی نے ابتدائی تعلیم چنئی کے لیڈی اینڈل میں کی اور بعد میں سنگاپور میں تعلیم حاصل کی ، جہاں وہ تھیٹر گروپوں میں بھی کام کرتی تھیں۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انہوں نے نیو یارک سٹی کے پارسنز اسکول آف ڈیزائن سے آرکیٹیکچر ڈیزائننگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران اس نے تھیٹر میں بھی داخلہ لیا۔

ہندوستان واپس آکر ، انہوں نے پانڈیچری میں ادشکتی تھیٹر میں ایک اداکاری ورکشاپ میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے شرکت بھی کی۔

کیریئر

کلیانی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بالی ووڈ فلم کرش 3 (2013) میں سبو سایریل کے ماتحت بطور اسسٹنٹ پروڈکشن ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا اور سنہ 2016 میں انہوں نے تمل فلم ارو مگن (2016) میں اسسٹنٹ آرٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔ اگلے ہی سال میں ، انہوں نے تیگو فلم ہیلو (2017) سے ، اکھل اککنینی کے مدمقابل طور ہیروئن اداکاری کا آغاز کیا۔ اس دلم کی ہدایتکاری وکرم کمار نے کی تھی جو ان کےوالد پرِیادرشن کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں ، فلم کو اور اداکار اکنینی ناگ ارجن نے پروڈیوس کیا تھا۔ یہ فلم 22 دسمبر 2017 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور ناقدین کی جانب سے ان کی اداکاری پر انہیں مثبت رد عمل ملا تھا۔

فلموں کی فہرست

اداکار

سلا فلم کا نام کردار ساتھی فنکار زبان اعزاز نوٹ
2017 ہیلو پرِیا / جُنُّو اکھل اکنینی، رمیا کرشنن، جگپتی بابو تیلگو
2019 چترالاہاری لاہاری سائے دھرم تیج، نویتا پیتھوراج، پوسانی کرشنا مرلی
رن رنگم گیتا شرو آنند، کاجل اگروال، مرلی شرما
ہیرو اعلان ہوگا شیوا کارتھیکین، ارجن سرجا، ابھے دیول تمل زیر تکمیل
2020 مارکر: اربکدالنتے سمہم اعلان ہوگا موہن لال، سنیل شیٹی، ارجن سرجا، ملیالم زیر تکمیل
اداکار دولقر سلیمان کے ساتھ اعلان ہوگا دولقر سلیمان زیر تکمیل
اداکار پرنؤ موہن لال کے ساتھ اعلان ہوگا پرنؤ موہن لال ابتدائی مراحل


دوسرے

سال عنوان زبان نوٹ
2013 کرش 3 ہندی بطور اسسٹنٹ پروڈکشن ڈیزائنر
2016 ارو مگن تمل بحیثیت اسسٹنٹ آرٹ ڈائریکٹر

ایوارڈز اور نامزدگی

سانچہ:Infobox actor awards

سال ایوارڈ قسم فلم نتیجہ
2016 فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین خواتین پہلی فلم۔ ساؤتھ ہیلو فاتح
SIIMA Awards فاتح

حوالہ جات

  1. Winners: 65th Jio Filmfare Awards (South) 2018. Times of India (17 June 2018). Retrieved on 14 August 2018.

خوبصورت اداکارہ کلیانی پریدرشن وکی یا سوانح حیات اور خاندانی تصویر ۔

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.