کرسٹوفر کولمبس

کرسٹوفر کولمبس ایک بحری مہم جو تھا جس نے 15 ویں صدی میں امریکہ کو دریافت کیا۔ وہ 1451ء میں جنوا اٹلی میں پیدا ہوا۔ سپین کے قشتالوی مسیحی حکمرانوں کی ملازمت میں رہا۔ ملکہ ازابیلا(اسابِللا) اور فرڈینینڈ(فردیناند) نے اسے چھوٹے جہاز دیے جن سے اس نے 1492ء میں امریکہ دریافت کیا۔ کولمبس کی اس دریافت نے دریافتوں، مہم جوئی اور نوابادیوں کا ایک نیا سلسلہ کھولا اور تاریخ کے دھارے کو بدل دیا۔ کولمبس نے 1506ء میں وفات پائی۔

کرسٹوفر کولمبس
(اطالوی میں: Cristoforo Colombo) 
، ، ، ،  

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (لاطینی میں: Christophorus Columbus) 
پیدائش سنہ 1451 [1][2][3][4] 
جینوا [5] 
وفات 20 مئی 1506 (5455 سال)[6][7][8][9] 
بلدولید [10] 
وجۂ وفات عَجزِ قلب  
شہریت جمہوریہ جینوا  
عملی زندگی
پیشہ مہم جو ، ملاح  
پیشہ ورانہ زبان ہسپانوی [11] 
مؤثر بطلیموس ، مارکو پولو  
عسکری خدمات
عہدہ امیر البحر  
دستخط
 

قبر کشائی

کرسٹوفر کولمبس(کریستوفورہ کولومبو) نے اپنی وصیت میں کہا تھا کہ ان کو امریکا میں دفن کیا جائے۔ لیکن 1506 میں امریکا میں کوئی خاطر خواہ چرچ موجود نہیں تھا اس لیے ان کو ابتدائی طور پر سپین کے شہر میں دفنایا گیا۔ اس کے بعد ان کی لاش کو سیوِل میں دفنایا گیا۔ سنہ 1542 میں ان کی لاش کو نکالا گیا اور سینٹو ڈومنگو(سانتو دومِنگو) (جو آج کل ڈومینکن(دومینیکان) ریپبلک ہے) میں دفنایا گیا۔ سترہویں صدی کے آخر میں سپین کے کچھ حصے پر بشمول سینٹو ڈومنگو(سانتو دومِنگو) پر فرانس کا قبضہ ہو گیا۔ کرسٹوفر کی لاش کو نکال کر کیوبا لایا گیا۔ جب کیوبا نے آزادی حاصل کی تو ان کی لاش کو 1898 میں سیوِل کے کتھیڈرل میں دفنایا گیا۔ کم از کم یہاں تک کوئی شک و شبہات نہیں ہیں۔ تاہم ڈومینکن ریپبلک میں کولمبس یادگار میں ایک بکس ہے جس میں ہڈیاں ہیں جن پر لکھا ہے ’کرسٹوفر کولمبس‘۔ سائنسدانوں نے سیوِل میں جو لاش دفن کی گئی ہے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو معلوم چلا ہے کہ وہ کولمبس کے بھائی ڈی ایگو کی ہے۔ دوسری جانب ڈومینکن ریپبلک میں لاش کا ڈی این اے کبھی نہیں لیا گیا۔[12]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. National Library of Wales Authority ID: https://archives.library.wales/index.php/columbus-christopher-1451-1506-poetry — بنام: Christopher Columbus
  2. بنام: Christofer Columbus — Runeberg author ID: http://runeberg.org/authors/columchr.html
  3. بنام: Christoph Columbus — ایس ای ایل آئی بی آر: https://libris.kb.se/auth/182090
  4. Spanish Biographical Dictionary ID: http://dbe.rah.es/biografias/4665/cristobal-colon — بنام: Cristóbal Colón — مصنف: Real Academia de la Historia — عنوان : Diccionario biográfico español — ناشر: Real Academia de la Historia
  5. یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500237956 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اکتوبر 2018 — خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — شائع شدہ از: 26 اپریل 2011
  6. Encyclopædia Britannica — اخذ شدہ بتاریخ: 22 فروری 2015
  7. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.larousse.fr/encyclopedie/ — اخذ شدہ بتاریخ: 22 فروری 2015 — عنوان : Encyclopédie Larousse en ligne
  8. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119304566 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6nc838c — بنام: Christopher Columbus
  10. اجازت نامہ: CC0
  11. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119304566 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  12. http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2011/08/17/110817163242_columbus_monument_304x171_reuters_nocredit.jpg
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.