کرس گیل

کرسٹوفر ہنری "کرس" گیل (Christopher Henry "Chris" Gayle) جمیکا کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے جو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ وہ 21 ستمبر 1979ءکو پیدا ہوا-کرکٹ کی دنیا میں وہ ایک ہارڈ ہٹر کے طور پر جانا جاتا ہے- اس نے 2007-2010 تک ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی-

کرس گیل
 

شخصی معلومات
پیدائش 21 ستمبر 1979 (40 سال) 
کنگسٹن  
شہریت آسٹریلیا  
عملی زندگی
ٹیم
بھارت کولکتہ نائٹ رائیڈرز
بارباڈوس ویسٹ انڈیز قومی کرکٹ ٹیم (2000–2014) 
پیشہ کرکٹ کھلاڑی  
کھیل کرکٹ  
ویب سائٹ {{#اگرخطا:|}}

کیرئیر

کرک انفو کے اعدا وشمار کے مطابق: گیل نے اب تک 103 ٹیسٹ میچز کی 182 اننگز میں بیالیس اعشاریہ ایک آٹھ کی اوسط سے سات ہزار دو سو چودہ رنز بنا رکھے ہیں جن میں پندرہ سنچریاں اور سینتیس ففٹیز شامل ہیں -ٹیسٹ کرکٹ میں گیل کا سب سے بڑا اسکور 333ہے جبکہ ون ڈے میں گیل نے دو سو انسٹھ میچز کی دوسو چونسٹھ اننگز میں سینتیس اعشاریہ تین تین کی اوسط سے نو ہزار دو سو اکیس رنز بنا رکھے ہیں جن میں بائیس سنچریا ں اور سینتالیس ففٹیز شامل ہیں-ٹی -20 مقابلوں میں گیل نے 45 میچز کی 43 اننگز میں پینتیس اعشاریہ ایک پانچ کی او سط سے ایک ہزار چار سو چھ رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور تیرہ ففٹیز شامل ہیں-

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.