کاذبی تصادفی عدد مولّد
شمارندہ پر تصادفی عدد تولید کرنے کے لیے ایسے طریقے استعمال ہوتے ہیں، جو تصادفی نہیں ہوتے، مگر اعداد کا ایسا متوالیہ تولید کرتے ہیں، جس پر تصادفی ہونے کا گمان ہوتا ہے اور دراصل یہ تصادف پن کے تمام "اختبار" پر پورا اترتے ہیں۔ ایسے مولد کو فرضی تصادفی عدد مولّد کہا جاتا ہے۔
اصطلاح | term |
---|---|
کاذبی |
pseudo |
تعریف: ریاضی میں تصادفی عدد مولّد ایسے طریقہ کو کہا جاتا ہے جو صفر اور ایک کے درمیانی وقفہ (0،1) میں عدد x تولید کرے، اس خوبی کے ساتھ کہ عدد x کا کسی ذیلی وقفہ (a,b) میں واقع ہونے کا احتمال اس ذیلی وقفہ کی لمبائی b-a کے برابر ہو، یعنی
غور کرو کہ اس طریقہ سے جنم پانے والا تصادفی متغیر یکساں توزیع احتمال رکھے گا۔
فرضی تصادفی عدد مولد، عام طور پر ایک (بمعامل) رَجعت نسبت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اس کے لیے ایک مشہور رَجعت نسبت یہ ہے:
جہاں دائم a ،c اور m، کو نہایت احتیاط سے چنا جاتا ہے اور سے مراد بمعامل ہے۔ کسی بھی مثبت صحیح عدد سے شروع کر کے ہمیں فرضیتصادفی اعداد کا متوالیہ
تولید ہوتا ہے۔ غور کرو کہ یہ متوالیہ معیادی ہے اور اس کی معیاد زیادہ سے زیادہ m ہے، یعنی اتنے قدموں کے بعد یہ دہرائے گا۔ اس متوالیہ کے کسی بھی صحیح عدد سے (0,1) وقفہ کے درمیان تصادفی عدد
بنتا ہے۔ رجعت نسبت کے دائم اعداد کا ایک اچھا انتخاب یہ ہے،
اکثر برمجہ ماحول (مثلاً سائیلیب) میں پائے جانے والے مولّد اسی اصول (بمعامل رَجعت نسبت) پر بنائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مولّد کرپٹوگرافی اطلاقیہ کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔ حالیہ برسوں میں ایک نئے مولّد کا چرچا ہوا ہے جو مرسین (مفرد عدد) twister کے نام سے مشہور ہے اور جسے جاپانی محققین نے بنایا ہے۔[1]
مزید دیکھیے
- مونٹے کارلو تشبیہ
- سائیلیب help rand
حوالہ جات
- ACM Transactions on Modeling and Computer Simulations, 1998 "Mersenne Twister: A 623 dimensionally equidistributed uniform pseudorandom number generator"
- Numerical Recipes دیکھو تفصیل
- آن لائن کتاب, "Luc Devroye: Non-Uniform Random Variate Generation"
بیرونی روابط
E=mc2
اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات
Pseudorandom number generator |