تصادفی عدد مولّد

سکہ کو بار بار اچھالنے اور سر یا دُم نتیجہ آنے کا تجربہ کریں۔ "سر" کو 1 کہیں اور "دُم" کو 0 کہنے ہوئے، صفر اور ایک کا متوالیہ تولید کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً ایک نتیجہ یہ ہو سکتا ہے:

0،0،1،0،1،1،1،1،0،.....
اصطلاح term

مولّد
تولید

generator
generate

یہ تجربہ ایک تصادفی متوالیہ تولید کرنے کا طریقہ ہے۔

ریاضی میں تصادفی عدد مولّد ایسے طریقہ کو کہا جاتا ہے جو صفر اور ایک کے درمیانی وقفہ (0،1) میں عدد x تولید کرے، اس خوبی کے ساتھ کہ عدد x کا کسی ذیلی وقفہ (a,b) میں واقع ہونے کا احتمال اس ذیلی وقفہ کی لمبائی b-a کے برابر ہو، یعنی

کمپیوٹر پر تصادفی عدد تولید کرنے کے لیے ایسے طریقے استعمال ہوتے ہیں، جو تصادفی نہیں ہوتے، مگر اعداد کا ایسا متوالیہ تولید کرتے ہیں، جس پر تصادفی ہونے کا گمان ہوتا ہے اور دراصل یہ تصادف پن کے تمام "اختبار" پر پورا اترتے ہیں۔ ایسے مولد کو فرضی تصادفی عدد مولّد کہا جاتا ہے۔

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات

Random number generator
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.