چن ماہی (فلم)
چن ماہی (انگریزی: Chann Mahi) 1956ء میں جاری ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ یہ بہ لحاظ نمائش پاکستان کی سوویں (100) فلم تھی۔
چن ماہی | |
---|---|
ہدایت کار | انور کمال پاشا |
پروڈیوسر | انور کمال پاشا |
کہانی | شیخ اقبال |
ستارے |
اسلم پرویز بہار بیگم نگہت سلطانہ غلام محمد آصف جاہ |
موسیقی | رشید عطرے |
تاریخ اشاعت |
|
دورانیہ | 3 گھنٹے |
ملک |
![]() |
زبان | پنجابی |
چن ماہی 2 نومبر، 1956ء کو نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز و ہدایت کار انور کمال پاشا، کہانی کار شیخ اقبال، موسیقار رشید عطرے، نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری تھے۔[1]
اداکار
- اسلم پرویز
- غلام محمد
- اقبال شیخ
- نکہت سلطانہ
- آصف جاہ
- بہار بیگم
موسیقی
اس فلم کی موسیقی رشید عطرے نے ترتیب دی جبکہ نغمات طفیل ہوشیارپوری تحریر کیے۔ اس فلم کی کامیابی میں رشید عطرے کی دھنوں کا بڑا اہم کردار تھا اور اس فلم کے سبھی نغمات بے حد مقبول ہوئے۔[1]
نغمات
نمبر شمار | گانا | نغمہ نگار | گلوکار / گلوکارہ |
---|---|---|---|
1 | بندے چاندی دے سونے دی نتھ لے کے آجا ہو ب لیے | طفیل ہوشیارپوری | زبیدہ خانم |
2 | نی چٹھیے سجنا دیے تینوں گٹ گٹ جھپیاں پاواں | طفیل ہوشیارپوری | زبیدہ خانم |
3 | پھیر لیاں چن ماہی اکھیاں | طفیل ہوشیارپوری | زبیدہ خانم |
4 | ماہی موت دا سنیہا دتا کھل وے | طفیل ہوشیارپوری | زبیدہ خانم |
4 | تیرے پیار دی نظر جدو کر گئی | طفیل ہوشیارپوری | زبیدہ خانم، سلیم رضا |
حوالہ جات
- ص 128، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.