پتھر کا خون (ناول)

پتھر کا خون ابن صفى کی عمران سيريز کا گیارھواں ناول ہے۔

پتھر کا خون
مصنف ابن صفی
اصل عنوان پتھر کا خون
ملک پاکستان
زبان اردو
سلسلہ عمران سیریز
صنف ناول، (جاسوسی ادب)
تاریخ اشاعت
1956ء
طرز طباعت کارڈ کور

ناول کا خلاصہ

محکمئہ خارجہ کی سیکرٹ سروس کا سربراہ علی عمران، سیکرٹ سروس کے دیگر آٹھ مبران کی مدد سے ایک ایسے ملک دشمن منظم گروہ کا پتہ لگاتا ہے، جو ملک کی تباہی کے لئیے اعلیٰ حکومتی افسران کو اغوا کرتا ہے اور انہیں نجی جیلوں میں بند کر دیتا ہے۔ اس کے بعد ان پر بے پناہ تشدد کر کے ان سے ملک کے خفیہ رازوں کا پتہ لگایا جاتا ہے۔

اسی دوران جولیانا فٹزواٹر ان ظالم لوگوں کے ہاتھ آجاتی ہے اور وہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی نیت سے اغوا کر لیتے ہیں۔ عمران عین موقع پر پہنچ کر جولیا کو بچا لیتا ہے۔ مگر وہ اسے پھر بھی معاف نہیں کرتی کیونکہ وہ کہتی ہے کہ عمران کو اس کی مدد کے لیے اتنی دیر نہ کرنی چاہئیے تھی۔

عمران گروہ کے دونوں لیڈروں کو پکڑ لیتا ہے۔ مگر ایکسٹو کے آدمی عمران کو ذلیل کرنے کے بعد اس سے ان کو چھین لیتے ہیں اور عمران روتا رہ جاتا ہے۔ انھیں یہ نہیں پتہ ہوتا، کہ دراصل عمران ہی ان کا سربراہ ایکسٹو ہے اور وہ دل ہی دل میں قہقہے لگا رہا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    بیرونی روابط

    • عمران سیریز، ابن صفی کے ناول*
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.