پاکستان میں جنگل بانی
پاکستان میں جنگل بانی (forestry)، پاکستان کا ایک اہم شعبہ ہے۔ پاکستان میں جنگل بانی لکڑی،کاغذ،لیٹکس اور طب جیسے دیگر اہم اشیاء کا ذریعہ ہے۔ پاکستان کے کُل رقبے کا صرف 4 فیصد جنگلات ہیں جو زیادہ تر شمالی حصے میں واقع ہیں۔
اعداد و شمار
قسم | پاکستان | ایشیا | دنیا |
---|---|---|---|
کُل جنگلاتی علاقہ 2000ء (000 ہیکٹر) | 2,361 | 504,180 | 3,869,455 |
قدرتی جنگلاتی علاقہ در 2000ء (000 ہیکٹر ) | 1,381 | 375,824 | 3,682,722 |
شجر کاری علاقہ در 2000ء (000 ہیکٹر ) | 980 | 110,953 | 186,733 |
کل خشک علاقہ در 1981ء (000 ہیکٹر) | 72,524 | 1,078,121 | 5,059,984 |
جنگلات (فیصد) | ~3% | ~20% | ~29% |
اقسام

لاجبوک،ضلع دیر زیریں
قسم ماحولیاتی نظام | پاکستان | ایشیا | دنیا |
---|---|---|---|
جھاڑی،لکڑی اور گھاس والا علاقہ | 36% | 37% | 37% |
ویرل یا سبزیوں کا علاقہ; برف باری | 34% | 10% | 16% |
فصل اور سبزی دار علاقہ | 28% | 34% | 20% |
گیلا اور نمی دار علاقہ | 1% | 2% | 3% |
استعمال
پاکستان میں جنگلات سے مختلف قسم کے اشیاء حاصل کیے جاتے ہیں جن میں لکڑی،طب،لیٹکس،فیول وڈ اور کاغذ جیسے اہم اشیا شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگلات بہت سے انسانوں اور جانوروں کے خوراک کا ذریعہ بھی ہے۔ جنگلات جانوروں کے زندگیوں کو تحفظ دیتے ہیں اور انسانی صحت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو علاقے جنگلات کے زیادہ قریب ہوتے ہیں ان میں باقی علاقوں کے بہ نسبت بیماریاں بہت کم پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگلات ماحول سے آلودگی جیسے ناسور سے ماحول کو بچاتے ہیں۔
قسم | پاکستان | ایشیا | دنیا |
---|---|---|---|
کل پیداوار (000m³) | 31,528 | 1,111,958 | 3,261,621 |
فیول وڈ پیداوار (000m³) | 29,312 | 863,316 | 1,739,504 |
صنعتی پیداوار (000m³) | 2,217 | 268,470 | 1,522,116 |
کاغذ (ایک ہزار میٹرک ٹن) | 619 | 88,859 | 313,206 |
مزید
- پاکستان میں زراعت
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.