ٹائی ٹینیئم

ٹائیٹینیئم (Titanium) ایک کیمیائی عنصر ہے اور دھاتی خصوصیات رکھتا ہے۔ علمِ کیمیاء میں اسے Ti سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کا ایٹمی نمبر 22 ہوتا ہے یعنی اس کے ہر ایٹم میں 22 پروٹون ہوتے ہیں۔ یہ چاندی کی طرح ایک چمکدار دھات ہے لیکن چاندی سے بہت ہلکا ہوتا ہے۔ یہ ایک مضبوط دھات ہے جس پر سمندری پانی، آکوا ریجیا اور کلورین با آسانی اثر نہیں کر سکتے۔
ٹائیٹینیئم 1791ء میں برطانیہ میں ویلئم جورج نے ایجاد کیا تھا۔ مارٹن ہائنرچ کلےپروتھ نے یونانی دیومالائی کردار ٹائیٹین کے نام پر اس کا نام ٹائیٹینیئم رکھا۔[1]
یہ عنصر چند کچ دھاتوں میں پایا جاتا ہے جیسے rutile اور ilmenite۔
ٹائیٹینیئم کئی دوسری دھاتوں سے مل کر بھرت (alloy) بنا سکتا ہے۔ لوہے، ایلومینئم، ویناڈیئم،اور مولبڈینیئم کے ٹائیٹینیئم سے ملنے پر جو بھرت بنتے ہیں وہ ہلکے ہونے کے باوجود بہت مضبوط اور پائیدار ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ہوائی جہاز سازی میں بڑی کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔ میزائیل اور خلائی راکٹ سازی میں بھی ان کا استعمال بہت عام ہے۔ انسانی جسم میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں پر نصب کی جانے والی پلیٹ اور اسکرو اور مصنوعی دانت بھی ٹائیٹینیئم سے بنائےجاتے ہیں۔
قدرتی طور پر پائے جانے والے ٹائیٹینیئم میں 73.8% ٹائیٹینیئم48 ہوتا ہے جس میں 22 پروٹون کے ساتھ 26 نیوٹرون ہوتے ہیں۔ لیکن ٹائیٹینیئم کے ایسے ایٹم بھی ہوتے ہیں جن میں 22 پروٹونوں کے ساتھ 24، 25، 27 یا 28 نیوٹرون ہوتے ہیں۔ ایسے ایٹم ہم جا (isotopes) کہلاتے ہیں۔

ٹائی ٹینیئم سے بنی چادر، نلکی اور سلاخیں۔
ٹائی ٹینیئم نائٹرائیڈ بے حد سخت اور سنہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کی ملمع کاری سے 'ڈرل بٹ' کم گھستی ہے۔
Titanium
22Ti


Ti

Zr
اسکینڈیمtitaniumvanadium
Titanium in the دوری جدول
ظاہرییت
silvery grey-white metallic
عام خصوصیات
نام, علامت, نمبر titanium, Ti, 22
گروپ, پيريڈ, بلاک group 4, 4, d
معیاری ایٹمی وزن {{{atomic mass}}}
الیکٹران تشکیل [Ar] 3d2 4s2
2, 8, 10, 2
طبعی خصوصیات
حالت solid
کثافت (near r.t.) 4.506 g·cm−3
Liquid density at m.p. 4.11 g·cm−3
نقطہ پگھلاؤ 1941 K, 1668 °C, 3034 °F
نقطہ کھولاؤ 3560 K, 3287 °C, 5949 °F
Heat of fusion 14.15 kJ·mol−1
Heat of vaporization 425 kJ·mol−1
مولر حرارت گنجائش 25.060 J·mol−1·K−1
Vapor pressure
P (Pa) 1 10 100 1 k 10 k 100 k
at T (K) 1982 2171 (2403) 2692 3064 3558
جوہری خصوصیات
تکسید حالت 4, 3, 2, 1, −1, −2
((an amphoteric oxide))
برقی منفیت 1.54 (Pauling scale)
آیونائزیشن توانائیاں
(مزید)
1st: {{{1st ionization energy}}} kJ·mol−1
2nd: {{{2nd ionization energy}}} kJ·mol−1
3rd: {{{3rd ionization energy}}} kJ·mol−1
Atomic radius 147 pm
شریک گرفتی رداس 160±8 pm
متفرقات
کرسٹل ساخت hexagonal close-packed
مقناطیسی ترتیب paramagnetic
برقی مزاحمیت (20 °C) 420Ω·m
حرارتی موصلیت 21.9 W·m−1·K−1
حرارتی پھیلاؤ (25 °C) 8.6 µm·m−1·K−1
آواز کی رفتار (پتلی سلاخ) (r.t.) 5090 m·s−1
Young's modulus 116 GPa
Shear modulus 44 GPa
Bulk modulus 110 GPa
Poisson ratio 0.32
Mohs hardness 6.0
Vickers hardness 830–3420 MPa
Brinell hardness 716–2770 MPa
CAS registry number 7440-32-6
تاریخ
Discovery William Gregor (1791)
First isolation Jöns Jakob Berzelius (1825)
Named by Martin Heinrich Klaproth (1795)
سب سے زیادہ مستحکم ہم جاء (آئسوٹوپ)
Main article: Isotopes of titanium
iso NA half-life DM DE (MeV) DP
44Ti syn 63 y ε 44Sc
γ 0.07D, 0.08D
46Ti 8.25% 46Ti is stable with 24 neutrons
47Ti 7.44% 47Ti is stable with 25 neutrons
48Ti 73.72% 48Ti is stable with 26 neutrons
49Ti 5.41% 49Ti is stable with 27 neutrons
50Ti 5.18% 50Ti is stable with 28 neutrons

فراوانی

دنیا میں سب زیادہ پائے جانے والے عناصر کی فہرست میں ٹائی ٹینیئم کا نمبر نواں ہے۔

طبعی خصوصیات

مضبوطی بلحاظ وزن کے اعتبار سے ٹائیٹینیئم ایک بہترین دھات ہے۔ یہ بہت تار پزیر (ductile) ہے خاص طور پر آکسیجن کی غیر موجودگی میں۔ اس کی چاندی جیسی چمک جلد ماند نہیں پڑتی۔ اس کو پگھلانے کے لیے 1,650 °C سے زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے مقناطیس نہیں بنائے جا سکتے مگر ٹائیٹینیئم طاقتور مقناطیس پر چپک سکتا ہے یعنی paramagnetic ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.