مکھڑا (فلم)

مکھڑا (انگریزی: Mukhra) 1958ء میں عیدا الاضحٰی کے موقع پر جاری ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستانی فلم تھی۔

مکھڑا
ہدایت کار جعفر ملک
پروڈیوسر احسان الحق
کہانی شباب کیرانوی
ستارے صبیحہ خانم
سنتوش کمار
آشا پوسلے
نذر
غلام محمد
علاؤ الدین
جی این بٹ
کملا
موسیقی رشید عطرے
تاریخ اشاعت
  • 29 جون 1958ء (1958ء-06-29)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملک
زبان پنجابی

مکھڑا 29 جون، 1958ء کو نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز احسان الحق، ہدایت کار جفر ملک، کہانی کار شباب کیرانوی، موسیقار رشید عطرے، نغمہ نگار وارث لدھیانوی تھے۔ یہ فلم کہانی اور نغمات کی وجہ سے بے حد مقبول ہوئی۔[1]

اداکار

فلم کے مرکزی کردار صبیحہ خانم اور سنتوش کمار نے ادا کیے جبکہ دیگر اداکاروں آشا پوسلے، نذر، غلام محمد، علاؤ الدین، جی این بٹ اور کملا شامل تھیں۔[1]

موسیقی

اس فلم کی موسیقی رشید عطرے نے ترتیب دی جبکہ نغمات وارث لدھیانوی تحریر کیے۔ یہ فلم نغمات کی وجہ سے بے حد کامیاب ثابت ہوئی۔ منیر حسین اور زبیدہ خانم کا علاحدہ علاحدہ گایا ہوا نغمہ دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دے آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔[1]

نغمات

نمبر شمارگانانغمہ نگارگلوکار / گلوکارہ
1دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دےوارث لدھیانویمنیر حسین
2دلا ٹھہر جا یار دا نظارا لین دےوارث لدھیانویزبیدہ خانم
3ماہی سانوں تکنا تے اساں شرماناوارث لدھیانویزبیدہ خانم
4میرا اکھ تیرا دل نا چرا لےوارث لدھیانویزبیدہ خانم
5میرے دو مستانے نینوارث لدھیانویزبیدہ خانم
6ڈورے کھچ کے نہ کجراوارث لدھیانویزبیدہ خانم

حوالہ جات

  1. عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 149
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.