مچھ
مچھ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کا ایک شہر اور یونین کونسل ہے۔ سطح سمندر سے بلندی 1006 میٹر (3303 فٹ) ہے۔ آبادی 5000 سے کچھ زیادہ ہے۔ کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کا فاصلہ بذریعہ سڑک ہے۔ آبادی زیادہ مسلمان ہے مگر کچھ ہندو بھی رہتے ہیں۔ مچھ کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے، یہاں اسسٹنٹ کمشنر ‘ تحصیلدار ‘ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور دیگر رفاہی محکموں کے دفاتر ہیں ‘ اسکول ‘ ہسپتال ‘ ریلوے اسٹیشن ‘ بازار ‘ سمیت کوئلہ کے ڈپو بھی ہیں، کوئلہ یہاں کی سب سے بڑی پیداوار ہے دریائے بولان کے کنارے واقع اس خوبصورت قصبہ میں ملک کی سب سے بڑی جیل بھی واقع ہے۔ جس میں بر صغیرہندوپاک کے نامور شخصیتیں قیدر ہیں 1930ء میں یہ شہر زلزلہ سے تباہ ہوا تھا۔ یہاں کی پہاڑیوں میں ایک خاص نسل کی بھیڑ پائی جاتی ہے جس کی اون اتنی ملائم اور ریشہ اتنا لمبا ہوتا ہے کہ ماہرین کی رائے میں یہ اون ’’ میرینو‘‘ نسل کی بھیڑوں کے اون سے بہتر ہے۔ اس نسل کو ترقی دے کر بہتر اون مہیا کرنا ایک نہایت منفعت بخش صنعت کی بنیاد بن سکتا ہے ۔[1]
مچھ Machh | |
---|---|
ٹاؤن اور یونین کونسل | |
![]() | |
لک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع کچھی |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |