ممتاز شانتی
ممتاز شانتی (انگریزی: Mumtaz Shanti) (پیدائش: 1926ء - وفات: 19 اکتوبر، 1989ء) بر صغیر پاک و ہند کی معروف فلمی اداکارہ تھیں۔
ممتاز شانتی | |
---|---|
![]() ممتاز شانتی | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1926ء ڈینگا |
وفات | اکتوبر 19، 1989 پاکستان | ء
قومیت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
IMDB پر صفحات | |
حالات زندگی
ممتاز شانتی 1926ء کو ڈنگہ، گجرات صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئیں۔ پنجابی زبان میں بننے والی فلم سوہنی کمھار سے ممتاز شانتی کا فلمی کیرئیر کا آغاز ہوا تاہم ان کو اصل شہرت فلم منگتی سے ملی جو شوری پکچرز نے بنائی تھی۔ بمبئی ٹاکیز کی فلموں بسنت اور قسمت نے ان کو صف اول کی اداکارہ بنا دیا۔ ان کے شوہر ولی بھائی پاکستان کے مشہور فلم ساز تھے جبکہ ان کے برادر نسبتی ناظم پانی پتی پاکستان کے مشہور فلمی نغمہ نگار تھے۔[1]
حوالہ جات
- ص 657، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.