ملت حنیفیہ

ملت حنیفیہ یا ملت ابراہیمی جسے دین ابراہیمی بھی کہا جاتا ہے۔
ملت:دین، مذہب، شریعت۔
حنیف:عقیدہ کا سچا اور پختہ، حق پرست، باطل کی ضد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب تھا جس سے مذہب اسلام کو منسوب کیا جاتا ہے۔.[1] حضرت اب رہیم کا لقب " حنیف " یعنی یکسو تھا۔ اور آپکی ملت " ملت حنیفیہ " کہلائی جس کی اتباع و پیروی کا حکم حضرت امام الانبیاء ﷺ - کو بھی دیا گیا - {ثُمَّ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفًا} - (النحل : 123)۔[2] ملت ابراہیمی توحنیفی ہے جس کے معنی شرک کو چھوڑ کر توحید اور خالص اطاعت الٰہی کی طرف رجوع کرنے کے ہیں۔ بت پرستی سے بیزار ہو کر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے اپنے وطن کو باپ کو قوم کو سب کچھ چھوڑا اور {اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ حَنِیِْفًا وَمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ} ( الانعام۔ 78) کہہ کر توحید اور خالص اطاعت الٰہی کو اختیار کیا اس لیے حضرت ابراہیم کو حنیف اور ملت ابراہیمی کو ملت حنیفی کہتے ہیں۔[3]

حوالہ جات

  1. اردو_لغت
  2. تفسیر مدنی کبیر ،اسحاق مدنی سورۃ الانعام،آیت161
  3. تفسیر احسن التفاسیر ،حافظ محمد سید احمد حسن،البقرہ،135
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.