لی کی چیانگ

لی کی چیانگ (انگریزی: Li Keqiang) ایک چینی سیاست دان جو ریاستی کونسل کے اعلیٰ وزیر اور عوامی جمہوریہ چین کے موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008ء سے 2013ء تک نائب وزیر اعظم کے منصب پر فائر رہے۔ لی ایک پیشہ ور ماہر معاشیات اور چین کی حکومت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ چین کے مالیاتی و اقتصادی امور، خارجی امور، قومی تحفظ اور ڈیپننگ ریفارمز کی قیادت کرنے والی مرکزی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوسرے درجے کے رکن بھی ہیں۔ سنہ 2015ء اور سنہ 2016ء میں فوربس جریدے نے انہیں دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں بارہواں درجہ دیا تھا۔

لی کی چیانگ
(چینی میں: 李克强) 
 

مناصب
سیکریٹری کمیونسٹ یوتھ لیگ چین  
دفتر میں
1 مئی 1993  – 1 جون 1998 
رکن برائے پولِٹ بیورو کیمونسٹ پارٹی چین  
آغاز منصب
22 اکتوبر 2007 
وزیر اعظم عوامی جمہوریہ چین  
آغاز منصب
15 مارچ 2013 
وین جیاباؤ  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جولا‎ئی 1955 (64 سال)[1] 
رہائش ژوانگ ننہائی  
شہریت عوامی جمہوریہ چین [2][3][4] 
جماعت کیمونسٹ پارٹی چین  
تعداد اولاد 1  
والد لی فینگسان  
بہن/بھائی
لی کیمنگ  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پیکنگ  
تعلیمی اسناد فاضل القانون  
پیشہ سیاست دان [5]، ماہر معاشیات ، سربراہ حکومت  
پیشہ ورانہ زبان مینڈارن چینی ، انگریزی  
اعزازات

ابتدائی زندگی اور تعلیم

لی کی چیانگ یکم جولائی 1955ء کو صوبہ انہوئی کے شہر ہیفئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد انہوئی میں مقامی عہدیدار تھے۔

لی نے سنہ 1974ء میں ہیفئی نمبر 8 سینئر ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کی،[6] ثقافتی انقلاب کے دوران میں انہوئی کی کاؤنٹی فینگیانگ میں زراعتی مزدوی کے لیے بھیجے گئے، جہاں انہوں نے آخر کار چین کی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور مقامی زرعی پیداوار ٹیم کے سربراہ بن گئے۔ اس وقت کے دوران میں انہیں فکرِ ماؤ زے تنگ کے مطالعے میں عمدہ فرد کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔[7] لی نے والد کی مقامی کاؤنٹی کی پارٹی قیادت کے لیے تربیت دینے کی پیش قبول کرنے سے انکار کر دیا اور پیکنگ یونیورسٹی کے اسکول آف لا میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے ایل ایل بی کی سند حاصل کی[8] اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے صدر بن گئے۔ انہوں نے سنہ 1995ء میں معاشیات میں پی ایچ ڈی کیا اور ممتاز ماہر معاشیات لی یِن اِنگ ان کے ڈاکٹری مشیر تھے۔ ان کے ڈاکٹریٹ کے تحریری مقالے کو سن یفانگ انعام (معاشیات میں چین کا سب سے بڑا انعام) ملا تھا۔[9]

سنہ 1982ء میں، پیکنگ یونیورسٹی کے کمیونسٹ یوتھ لیگ سیکریٹری بن گئے۔[10] وہ 1983ء میں کمیونسٹ یوتھ لیگ کی قومی تنظیم کی اعلیٰ قیادت میں اپنی سیکریٹریٹ کے رکن کے طور پر داخل ہوئے اور جماعت کے سابق جنرل سیکریٹری ہو جنتاؤ کے ساتھ قریبی طور پر کام کیا۔ لی سنہ 1993ء میں کمیونسٹ یوتھ لیگ کے پہلے سیکریٹری بنے اور سنہ 1998ء تک منصب پر فائر رہے۔

نجی زندگی

لی نے بیجنگ کی کیپیٹل یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس کی پروفیسر چینگ ہونگ سے شادی کی تھی۔ ان کے سسر ایک مرتبہ کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے نائب سیکریٹری بھی رہے۔ وہ انگریزی زبان بول لیتے ہیں۔[11]

حوالہ جات

  1. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000026749 — بنام: Li Keqiang — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Mixed Economic Signals From China
  3. An Evolving Merkel Doctrine
  4. How to get to the top of China's Communist Party
  5. China's next PM has 'mixed record'
  6. "李克强出身非平民,成长靠恩师"۔ ڈی ڈبلیو نیوز (چینی زبان میں)۔ 28 نومبر 2008۔ مورخہ 1 دسمبر 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013۔
  7. "Profile: Chinese First Vice Prime Minister Li Keqiang"۔ ریڈیو فری یورپ۔ 7 نومبر 2012۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2013۔
  8. "总理恩师厉以宁" (چینی زبان میں)۔ سوہو۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-20۔
  9. زیاؤبنگ لی۔ Modern China۔ ABC-CLIO, Santa Barbara, California.۔ صفحہ 104۔ آئی ایس بی این 978-1-61069-625-8۔
  10. Li Keqiang's Wife and In-laws نسخہ محفوظہ 22 جنوری 2013 در آرکائیو اس ڈووے ماہنامہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.