لوہا

لوہا (پراکرت) یا آہَن (فارسی) (انگریزی: Iron) (عربی:حديد) ایک کیمیائی عنصر ہے جس کی علامت Fe (لاطینی: ferrum) ہے۔ اِس کا جوہری نمبر 26 ہے۔ یہ دوری جدول میں آٹھویں گروہ اور دورِ چہارم کا عنصر ہے۔ یہ چند لوہ مقناطیسی (ferromagnetic) عناصر میں سے ایک ہے۔
لوہا بلحاظ وزن سیارہ زمین پر سب سے زیادہ پائے جانے والا عنصر ہے اورقشر ارض یعنی زمین کی بیرونی تہ میں یہ چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ مقدار میں موجود ہے۔ یہ ایک سستی ترین دھات ہے مگر دنیا میں صنعتی انقلاب کا سبب یہ دو معدنیات ہیں (1) لوہا (2) کوئلہ۔ ان دونوں دھاتوں کے سبب لا تعداد مشینیں تیار کی گئیں جن کے باعث انسان نے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی۔ آج شائد ہی کوئی مشین ہو جس میں لوہا شامل نہ ہو۔

مزید دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.