فوزیہ بھٹی

فوزیہ بھٹی (پیدائش 9 اگست، 1979ء) لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والی ادیبہ، کالم نگار اور شاعرہ ہیں۔[1][2][3]۔ انہوں نے اردو زبان میں کافی کتابیں لکھی ہیں ِ۔ اپنے کالموں میں وہ سماجی مسائل اور سیاسی صورت حال پر خواتین کے موقف کی نمائندگی کرتی ہیں۔ فوزیہ بھٹی کی پہلی نظم 13 سال کی عمر میں نوائے وقت میں شائع ہوئی۔ 15 سال کی عمر میں وہ جنگ گروپ کے فورم پر کافی فعال رہیں۔ فوزیہ بھٹی 8 بہن بھائی میں سب سے چھوٹی بہن ہے، ان سے چھوٹا اُن کا ایک بھائی ہے۔ انہوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول میں حاصل کی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور سے صحافت اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری لی۔ 2012ء میں انہوں نے جامعہ پنجاب میں ابلاغ عامہ(ماس کمیونی کیشن) اور 2014ء میں انٹرنیشنل افیئرز میں داخلہ لیا۔ فوزیہ بھٹی مختلف اشتہاری ایجنسیوں میں تخلیقی ڈائریکٹر(Creative Director) کے طور پر کام کرتی رہیں۔ وہ مختلف منصوبوں میں جیسے اجالا پروگرام اور میٹرو بس سروس میں حکومت پنجاب کے ساتھ شامل رہیں۔ انہوں نے 2003ء میں پی ٹی وی پرائم یوکے کے لیے نیوز ویک شو کی میزبانی بھی کی۔ آج کل وہ اردو پوائنٹ نیٹ ورک میں بطور ملٹی میڈیا ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

پیدائش 9 اگست 1979ء
لاہور، پنجاب
اقامت لاہور، پنجاب، پاکستان
قومیت  پاکستان
پیشہ شاعرہ، مصنف
وجۂ شہرت شاعری، کتابیں، کالم نگار
ویب سائٹ www.fouziabhatti.com

فہرست نگاری

  • "ح "
  • "محرم"
  • تم جو اتنے عرصے بعد ملے ہو
  • محبت سے محبت تک
  • یوں تنہا مت چلو

نمونہ کلام

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.