ابن ملجم

حضرت علی کا قاتل۔ عبد الرحمن ابن ملجم۔ خوارج میں سے تھا۔ کچھ روایات کے مطابق نہروان کی شکست کے بعد خارجیوں نے تین آدمیوں کو علی المرتضی امیر معاویہ اور عمرو بن العاص کو بیک وقت قتل کرنے پر مامور کیا۔ [حوالہ درکار] ابن ملجم نے علی المرتضی کو شہید کرنے کا ذمہ لیا۔ تینوں نے تجویز کے مطابق ایک ہی دن فجر کے وقت وار کیے۔ امیر معاویہ پر وار اوچھا پڑا۔ عمرو بن العاص کی جگہ دوسرا آدمی قتل ہوا۔ لیکن علی کو زہر آلود خنجر کا کاری زخم لگا اور تین دن بعد 21 رمضان 40ھ کو علی المرتضی رحلت فرما گئے۔ کچھ اور روایات کے مطابق ابن ملجم کو امیر معاویہ بن ابی سفیان نے علی کے قتل پر مامور کیا تھا۔[1]۔۔۔۔[2][3][4] خود ابن ملجم نے اس بات کا اقرار کیا اور کہا کہ میں نے معاویہ کے کہنے پر ایسا فعل کیا جس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔[5][1]۔۔[6] آپ کے وصال کے بعد لوگوں نے ابن ملجم کو حضرت حسن کے سامنے پیش کیا تو آپ نے خود اسے قتل کیا یہ 40ھ کا واقعہ ہے۔

ابن ملجم
(عربی میں: عبدالرحمن بن ملجم المرادي) 
 

معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 661  
عملی زندگی
پیشہ قاتل  

حوالہ جات

  1. تاریخ طبری جلد 4 صفحہ 599
  2. مروج الذہب مسعودی ص 303 جلد 2
  3. تاریخ ابوالفداء جلد 1 ص 183
  4. روضۃ الصفا جلد 3 ص 7
  5. ذکر العباس صفحہ 20
  6. مقاتل الطالبین ص 51
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.