ضلع میرپور خاص

ضلع میرپور خاص پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی آبادی 1،569،030 ہے جس میں سے 18.60 شہروں میں مقیم ہے۔

ضلع میر پور خاص
ضلع میرپور خاص

تاریخ

برطانوی راج میں سندھ میں انتظامی تقسیم کے دوران میرپور خاص کا علاقہ ضلع تھر اور پارکر میں شامل کیا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد اس ضلع کے شمال مشرقی علاقوں کو ضلع سانگھڑ کے نام سے الگ کر دیا گیا اور بعد ازاں تھرپارکر ضلع کے مزید 3 اضلاع میرپور خاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں تقسیم کیا گیا۔

میرپور خاص شہر ضلع کا صدر مقام ہے، جسے 1806ء میں میر علی مراد ٹالپر نے قائم کیا تھا۔

میر پور خاص میں عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مرکز بنام فیضان مدینہ قائم ہے یہاں پر ہر جمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد تلاوت قرآن کریم سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوتا ہے اور شہر کے کثیر عاشقان رسول مسلمان حضرات یہاں پر علم دین حاصل کرنے ذکر اللہ میں شرکت کرنے اور اجتماعی دعا میں شرکت کر کے اپنی حاجات کو پورا کرنے کے لیے مسجد فیضان مدینہ بمقام العطاء ٹاؤن میر پور خاص  میں حاضر ہوتے ہیں۔

محل وقوع

ضلع میرپور خاص صحرائے تھر کے مغربی کناروں پر واقع ہے۔ اس کے شمال میں ضلع سانگھڑ، مشرق میں ضلع عمرکوٹ، جنوب میں ضلع تھرپارکر، جنوب مغرب میں ضلع بدین اور مغرب میں ضلع ٹنڈوالہ یار واقع ہے۔

انتظامی تقسیم

انتظامی طور پر میرپور خاص کا ضلع تین تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

  • ڈگری
  • کوٹ غلام محمد
  • میرپور خاص

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.