صاحبین

صاحبَیْن:فقہ حنفی میں امام ابویوسف اور امام محمد کو صاحبین کہتے ہیں جس کے معنی ہیں دو ساتھی
احناف کے امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کے دو خاص شاگرد ہیں جو فقہ حنفی کے امام بھی ہیں (1) امام قاضی ابو یوسف یعقوب (2) امام محمد بن الحسن شیبانی، امام محمد نے امام ابو یوسف سے بھی علم حاصل کیا ہے، اس لیے ان کے استاذ امام اعظم اور امام ابویوسف دونوں حضرات ہیں۔ جب امام ابویوسف اور امام محمد کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں تو انہیںصاحبین کہتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات امام صاحب کے شاگرد ہونے کی نسبت سے آپس میں ساتھی ہیں۔ اور جب امام اعظم اور امام ابویوسف کو ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں تو شیخین کہتے ہیں کیونکہ امام محمد کی بہ نسبت یہ دونوں حضرات شیخ اور استاذ ہیں۔ اور جب امام اعظم اور امام ابویوسف درمیانی حیثیت کے حامل ہیں کہ ایک طرف امام اعظم کے شاگرد ہیں، تو دوسری طرف امام محمد کے استاذ اور امام اعظم دونوں حضرات کے لحاظ سے استاذ ہی ہیں۔ اور امام محمد دونوں حضرات کے لحاظ سے شاگرد ہی ہیں۔ احناف ان دونوں کے علاوہ کسی اور کو صاحبین نہیں کہتے[1]

حوالہ جات

  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد اول صفحہ 471، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.