شارجہ

امارت شارجہ (عربی: الشارقة) متحدہ عرب امارات کی 7 امارتوں میں سے ایک ہے جو خلیج فارس کے ساتھ 16 کلومیٹر ساحل اور اس سے ملحقہ 80 کلومیٹر علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ امارت کا کل رقبہ ایک ہزار 3 مربع میل (2 ہزار 600 مربع کلومیٹر) ہے۔ 2003ء کے مطابق یہاں کی کل آبادی 6 لاکھ 36 ہزار ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 1998ء (بھارت بمقابلہ آسٹریلیا)
شارجہ
Sharjah

إمارة الشارقةّ
Imārat al-Shāriqa
امارت
امارت شارجہ
Emirate of Sharjah

پرچم

قومی نشان

متحدہ عرب امارات میں شارجہ کا مقام
متناسقات: 25°26′N 55°23′E
ملک متحدہ عرب امارات
نشست شارجہ
بروو
حکومت
  قسم مطلق بادشاہت
  امیر Sultan bin Muhammad Al-Qasimi
رقبہ
  کل 2,590 کلو میٹر2 (1,000 مربع میل)
آبادی (2008)
  کل 890,669

یہ متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے بڑی امارت ہے اور ملک کا واحد مقام ہے جس کی سرحدیں خلیج فارس اور خلیج اومان دونوں سے ملتی ہیں۔

شارجہ نے اپنے کرکٹ اسٹیڈیم کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی جہاں 200 سے زائد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جو کسی بھی میدان سے زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں 4 ٹیسٹ مقابلے بھی کھیلے گئے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں سے یہاں مقابلوں کا انعقاد نہیں ہو رہا۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.