سید قطب

سید قطب کا اصل نام سید ہے جبکہ قطب ان کا خاندانی نام ہے۔ ان کے آباء واجداد اصلاً جزیرۃ العرب کے رہنے والے تھے۔ ان کے خاندان کے ایک بزرگ وہاں سے ہجرت کرکے بالائی مصر کے علاقے میں آباد ہو گئے تھے۔ سید قطب کی پیدائش 9 اکتوبر 1906ء میں مصر کے ضلع اسیوط کے موشا نامی گاؤں میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں اور بقیہ تعلیم قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی اوربعد میں یہیں پروفیسر ہو گئے۔ کچھ دنوں کے بعد وزارت تعلیم کے انسپکٹر آف اسکولز کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس کے بعد ’’اخوان المسلمین‘‘سے وابستہ ہو گئے اور آخری دم تک اسی سے وابستہ رہے۔

سید قطب
سید قطب شہید ۱۹۶۶ میں جمال عبدالناصر کے دور آمریت میں عدالتی مقدمہ کے دوران
معروفیت سید قطب
پیدائش 9 اکتوبر 1906(1906-10-09)
موشا، محافظہ اسیوط، خديويت مصر
وفات 29 اگست 1966(1966-80-29) (عمر  59 سال)
قاہرہ، مصر
نسل مصری
عہد اکیسویں صدی
مذہب اسلام
مکتب فکر اہل سنت
شعبۂ عمل اسلام، سیاست، تفسیر قرآن (تفسیر قرآن)
اہم نظریات زمانہ جاہلیت، عبودیت، الہہ، حاکمیت، دین کی سہی تعریف
کارہائے نماياں فی ظلال القرآن (In the Shade of Quran)، معالم فی الطریق (Milestones)
سید قطب

ادبی خدمات

سید قطب شہید مصری معاشرے کے اندر ایک ادیب لبیب کی حیثیت سے ابھرے۔ سیاسی اور اجتماعی نقاد کے عنوان سے انہوں نے نام پیدا کیا۔ ان کی اہم ترین تصنیف قرآن کریم کی تفسیر ہے جو ’’فی ظلال القرآن‘‘کے نام سے عربی میں لکھی گئی ہے اور اس کا ترجمہ بشمول اردو کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔

گرفتاری

جمال ناصر کے تاریک دور آمریت میں کئی بار آپ کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اخوان المسلمین سے آپ کی وابستگی مصری حکومت کو بہت کھٹکتی تھی۔

ثابت قدمی

جمال ناصر کے دور میں جب آپ کو گرفتار ہوئے تقریبا 10 سال ہوچلے تھے۔ مصری حکومت نے یہ پیشکش کی کہ آپ چند سطور لکھ دیں جن میں مصری حکومت سے معافی کی درخواست کی گئی ہو آپ نے فرمایا " مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ باطل سے معافی مانگ لے۔ اگر میری گرفتاری قدرت کی طرف سے ہے تو میں اسی میں خوش ہوں اور اگر میری گرفتاری باطل کی طرف سے ہے تو میں باطل سے رحم کی بھیک مانگنے کے لیے ہرگزتیار نہیں "۔ اس کے بعد آپ پر ظلم و ستم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا۔

شہادت

بالآخر اسلام کے اس عظیم مفکر، داعی او ر مفسر قرآن کو ان کی شہرہ آفاق کتاب معالم فی الطريق لکھنے پر مصری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کر لیا گیااور 25 اگست 1966ء کو پھانسی دے دی گئی۔

تصانیف

  • طفل من القریۃ (گاؤں کا بچہ)
  • المدينۃ المسحورۃ (سحر ذدہ شہر )
  • النقد الادبی
  • التصوير الفنی فی القرآن
  • مشاھد القيامۃ فی القرآن
  • معالم فی الطريق
  • المستقبل لھذا الدين
  • ھذا الدین
  • فی ظلال القرآن (تفسیرِ قرآن)
  • كیف وقعت مراكش تحت الحماہۃ الفرنسیۃ؟
  • الصبح يتنفس
  • قیمۃ الفضیلۃ بين الفرد والجماعۃ
  • حدثینی
  • الدلالۃ النفسیۃ للالفاظ والتراكيب العربیۃ
  • ھل نحن متحضرون؟
  • ہم الحياۃ
  • وظیفۃ الفن والصحافۃ
  • العدالۃ الاجتماعیۃ فی السلام
  • شيلوك فلسطين او قضیۃ فلسطین
  • اين انت يا مصطفى كامل؟
  • ھتاف الروح
  • تسبیح
  • فلنعتمد على انفسنا
  • ضریبۃ الذل
  • این الطریق؟

متعلقہ مضامین

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.