سنسد بھون

سنسد بھون (ایوان پالیمان) دہلی میں واقع بھارتی پارلیمان کا ایوان ہے جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا شامل ہیں۔

سنسد بھون
Parliament House, seen from Rajpath
میں
عمومی معلومات
حیثیت Functioning
شہر یا قصبہ نئی دہلی
ملک  بھارت
متناسقات 28.617189°N 77.208084°E / 28.617189; 77.208084
آغاز تعمیر 1921
افتتاح 1927
مالک حکومت ہند
ڈیزائن اور تعمیر
معمار Edwin Lutyens and Herbert Baker

تاریخ

اس عمارت کا اصل نام ہاؤس آف پارلیمینٹ ہے۔ اسے برطانوی معمار سر ایڈون لوٹین نے ڈیزائن کیا تھا۔ سنسد بھون کی تعمیر 1921ء میں شروع ہوئی اور 1927ء میں اختتام کو پہونچی۔ اس کی افتتاحی تقریب 18 جنوری 1927ء کو ایڈورڈ فریڈرک لنڈلے ووڈ کی موجودگی میں سینٹرل لیجس لیچو اسمبلی میں منعقد ہوئی۔[1] سنسد بھون کے آگے ہی پارلیمینٹ عجائب گھر واقع ہے جس کا افتتاح 2006ء میں ہوا تھا۔

عمارت

سنسد بھون کی عمارت گول ہے اور اشوک چکر پر مبنی ہے۔ عمارت کے ٹھیک بیچوں بیچ سینٹرل چیمبر ہے اور اس کے چاروں طرف نیم کرہ نما ہال ہیں جو ایوان شہزادگان کے لیے تعمیر کیے گئے تھے جو اب کتب خانوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔اسٹیٹ کونسل اب راجیہ سبھا اور سینٹرل لیجس لیچو اسمبلی لوک سبھا کے زیر استعمال ہے۔ عمارت کے چاروں طرف بڑے باغات ہیں جو جالیوں سے گھرے ہوئے ہیں۔[2]

نئی عمارت کی تجویز

بھارتی پارلیمان کی نئی عمارت کا منصوبہ بنایا جا ریا ہے۔ موجودہ عمارت کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایسی عمارت کی تجویز پیش کی جارہی ہے جو دیرپا ہو۔[3] سابقہ اسپیکر میرا کمار نے اس تجویز پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ موجودہ عمارت میں جگہ کم ہے اور اس کا ڈھانچہ بھی مشکل کا باعث ہے۔چونکہ موجودہ عمارت کی عمر اب 85 برس ہو چلی ہے لہذا اسے وراثت کا درجہ بھی ملنے جا رہا ہے اور اسی لیے اس کی حفاظت ضروری ہو گئی ہے۔[4]

2001ء سنسد بھون پر حملہ

13 دسمبر 2001ء کو لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گردوں نے سنسد بھون پر حملہ کر دیا جس میں سنسد بھون کے نقصان کے علاوہ فوج کے چھ جوان اور ایک شہری کی موت ہو گئی تھی۔[5]

نگار خانہ

حوالہ جات

  1. "History of the Parliament of Delhi"۔ delhiassembly.nic.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2013۔
  2. "Parliament House: 144 pillars of pride"۔ Hindustan Times (انگریزی زبان میں)۔ 2011-06-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-20۔
  3. "Delhi may see a new Parliament building"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ 13 جولا‎ئی 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2013۔
  4. Firstpost (2012-07-13)۔ "Speaker sets up panel to suggest new home for Parliament"۔ Firstpost۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-15۔
  5. "Terrorists attack Parliament; five intruders, six cops killed"۔ rediff.com۔ 13 دسمبر 2001۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2013۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.