سنان پاشا مسجد (استنبول)

سنان پاشا مسجد (ترکی زبان: Sinan Paşa Camii) استنبول کے بیشکتاش ضلع میں واقع ایک تاریخی مسجد ہے جو سولہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول کے بعد تعمیر کی گئی۔

سنان پاشا مسجد
بنیادی معلومات
مقام استنبول، ترکی
متناسقات 41.042343°N 29.006245°E / 41.042343; 29.006245
مذہبی انتساب اسلام
ملک ترکی
مذہبی یا تنظیمی حالت فعال
تعمیراتی تفصیلات
معمار معمار سنان پاشا
نوعیتِ تعمیر مسجد
طرز تعمیر عثمانی طرز تعمیر
سنگ بنیاد 958ھ/ 1551ء
سنہ تکمیل 962ھ/ 1555ء
تفصیلات
مینار 1

محل وقوع

سنان پاشا مسجد استنبول کے گنجان آباد ضلع بیشکتاش میں واقع ہے۔ مسجد سے ملحقہ ایک گلی میں ترک امیر البحر خیر الدین بارباروسا کا مقبرہ موجود ہے۔

تاریخ

مسجد کی تعمیر کا حکم عثمانی امیرالبحر سنان پاشا (عثمانی امیرالبحر) نے دیا اور اِس مسجد کی تعمیر کا آغاز 958ھ/ 1551ء میں ہوا اور 4 سال کی مدت میں 962ھ/ 1555ء میں اِس کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اِس مسجد کا ماہر تعمیرات معمار سنان پاشا تھاجس نے عثمانی طرز تعمیر میں بہترین اور جامع انداز کی شاہکار مساجد اپنی نگرانی میں تعمیر کروائیں۔

ہیئتِ عمارت

مسجد کی عمارت سادہ خشتی ہے۔ رقبہ چوکور نما احاطہ کا ہے۔ مسجد کا ایک مینار ہے اور ایک بڑا گنبد ہے جس کا اندرونی چھوٹا گنبد دائروی انداز کا کاشی کار ہے۔ بڑے گنبد سے ملحق چھوٹے گنبد بھی بنائے گئے ہیں۔ مسجد کی اندرونی دیواریں نیلی کاشی کار ٹائیل سے مزین کی گئی ہیں۔ محراب خوبصورت نیلی کاشی کار ٹائیلوں سے منقش ہے۔ مسجد کے صحن میں برآمدے بنائے گئے ہیں اور وسط میں ایک فوارہ موجود ہے۔ برآمدوں میں ڈاٹ نما کھلے دروازوں کو آہنی سلاخوں کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے۔ مسجد کے اندرون سرخ قالین بچھائے گئے ہیں۔ اندرونی جانب ایک بڑا دائروی فانوس آویزاں ہے۔

نگارخانہ

مزید پڑھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.