سلسلہ کوہ نمک

سلسلہ کوہ نمک پوٹھوہار پنجاب پاکستان میں واقع ہے۔ یہ قوس کی شکل میں دریائے جہلم پر ٹلہ جوگیاں اور بکڑالہ کے پہاڑوں سے شروع ہو کر دریائے سندھ تک جاتا ہے۔

کوہ نمک
پہاڑی سلسلہ
ٹلہ جوگیاں
ملک
پاکستان
اونچی چوٹی سکیسر
اونچائی 1522 میٹر
پاکستان کا نقشہ

اس سلسلے کے پہاڑوں میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا یہ نام پڑا۔ کروڑوں سال پہلے یہاں سمندر تھا۔ یہاں انڈین پلیٹ ایشین پلیٹ سے ٹکرائی اور سمندر کا پانی خشک ہو کر نمک بن گیا اور اس طرح یہ پہاڑی سلسلہ وجود میں آیا۔ ٹلہ جوگیاں اور سکیسر سلسلہ کوہ نمک کی چوٹیاں ہیں۔ کھبکی اور اوچھالی اس کی اہم جھیلیں ہیں۔کھیوڑہ میں نمک کی کانیں ہیں۔ اس سلسلہ کی اوسط بلندی 700میٹر ہے جبکہ بلندترین چوٹی سکیسر(1522 میٹر بلند) ہے جو پاک آرمی کا مستقر ہے ۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.