سروج خان

نرملا ناگ پال، مشہور نام سروج خان (پیدائش 22 نومبر 1948ء) بولی وڈ کی ممتاز بھارتی رقص کوریو گرافر ہے۔ ہس کی پیدائش ریاست بمبئی (آج کے دن مہاراشٹر)، بھارت میں ہوئی۔ چالیس سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں اس نے 200 سے زائد گانوں کی کوریو گرافی کی ہے۔

سروج خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 نومبر 1948 (71 سال) 
ممبئی  
شہریت بھارت  
شوہر بی سوہن لال (–1965) 
عملی زندگی
پیشہ کوریوگرافر ، رقاصہ  
اعزازات
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:گرو ) (2008)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:سنگرام ) (2007)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:جب وی میٹ ) (2007)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:دیوداس ) (2003)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:دیوداس ) (2003)
افا اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (2000)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:ہم دل دے چکے صنم ) (2000)
نندی اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:چودالانی وندی ) (1998)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:کھل نائیک ) (1994)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:بیٹا ) (1993)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:سیلاب ) (1991)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:چال باز ) (1990)
فلم فئیر اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر (برائے:تیزاب ) (1989)
افا اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر
زی سائن اعزاز برائے بہترین کوریوگرافر  
IMDB پر صفحات 

پیشہ ورانہ زندگی

نرملا کی پیدائش تقسی مہند کے بعد اس وقت ہوئی جب اس کے والدین ہجرت کر کے بمبئی منتقل ہوئے۔ نرملا کی فنی زندگی آغاز تین سال کی عمر میں بچہ اداکار کے طرو پر فلم نذرانہ سے ہوا جس میں وہ شیاما کی بچی بنائی گئیں۔[1] 1950ء کی دہائی وہ پس منظر میں ناچنے لگیں۔ کوریو کرافر بی سوہن لال کی ماتحتی میں کام کرتے وقت اس نے رقص کی تربیت حاصل کی۔ بعد ازاں، اس نے خود کوریو کرافی کی طرف آ گئی، پہلے پہل بطور نائب کوریوگرافر اور بعد میں فلم گیتا میرا نام (1974ء) سے ایک آزاد کوریوگرافر کے طور پر کام کرنے لگی۔ البتہ، قابل تعریف کام کرنے میں کئی سال لگے، اس نے سری دیوی پر: فلم نگینہ (1986ء)، مسٹر انڈیا (1987ء) میں گانا ہوا ہوائی اور چاندی فلم (1989ء)، اس کے بعد مادھوری دیکشت کے ساتھ مقبول گانے ایک دو تین فلم تیزاب (1988ء)، تما تما لوگ فلم تھانیدار (1990ء)،[2] اور دھک دھک کرنے لگا گانا فلم بیٹا (1992ء) میں کوریو کرافی کی اور خوب تعریف سمیٹی۔ اس کے بعد بولی وڈ کی انفرادی طور پر کام کرنے والی سب سے کامیاب کوریوگرافر بن گئی۔[1][3]

2014ء میں، سروج خان نے ایک بار پھر مادھوری کے ساتھ فلم گلاب گینگ میں کام کیا۔[4]

تنازع

اپریل 2018ء میں، کاسٹنگ کاؤچ کی حمایت میں بیان دیا کہ، شوبز میں لڑکی کو ریپ کرکے چھوڑ نہیں دیا جاتا، بل کہ اسے روزگار دیا جاتا ہے۔ تاہم بعد ازاں ٹوئٹر اور فیس بک پر سخت تنقید پر انہوں نے معافی مانگ لی۔[5]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Gulzar؛ Govind Nihalani؛ Saibal Chatterjee۔ Encyclopaedia Of Hindi Cinema۔ Popular Prakashan۔ صفحہ 573۔ آئی ایس بی این 978-81-7991-066-5۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013۔
  2. "'Tamma tamma loge' got okayed in the 48th take: Saroj Khan"۔ Times Of India۔ 23 مئی 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013۔
  3. Shoma A. Chatterji (28 اکتوبر 2012)۔ "Diva of Dance"۔ The Tribune۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013۔
  4. "Madhuri is still superb: Saroj Khan"۔ The Times of India۔ 22 مئی 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2013۔
  5. https://www.ndtv.com/entertainment/saroj-khans-shocker-on-casting-couch-its-age-old-at-least-film-industry-gives-work-1841832

بیرونی روابط

سانچہ:National Film Award Best Choreography

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.