سدا بہار جنگلات
سال بھر سرسبز و شاداب رہنے والے درختوں پر مشتمل جنگلات سدا بہار جنگلات کہلاتے ہیں۔ سدا بہار جنگلات کے درختوں کے پتے آہستگی کے ساتھ جھڑتے ہیں اور ساتھ ہی نئے پتے اُگتے ہیں۔ اس لیے درختوں میں پتے ہر موسم میں ہوتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ دوسری قسم کے جنگلوں کے مقابلے میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہونے والی پتوں کی جھڑن سدا بہار جنگلات پر اثرانداز نہیں ہوتی۔ اس وجہ سے یہاں ہر موسم میں ہریالی قائم رہتی ہے۔

ایک سدا بہار جنگل
آسٹریلیا کے کیونس لینڈ کے ڈین ٹری سدابہار جنگلات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.