روجھان
روجھانصوبہ پنجاب پاکستان کی جنوب میں آخری تحصیل کا شہر ہے۔آبادی کے لحاظ سے ضلع راجن پور کی سب سے چھوٹیتحصیل روجھان کا ہیڈ کواٹر بھی اسی شہر میں ہے۔ سابق نگران وزیراعظم میربلخ شیر مزاری کا آبائی شہر ہے اس شہر کو "خیموں کا شہر" بھی کہا جاتا ہے ــ یہ شہر اپنے ضلعی ہیڑکواٹر راجن پور سے ستر کلو میٹر جنوب میں واقع ہے.اس کا قریب ترین شہرکوٹ مٹھن ہے.یہ علاقہ پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ ہے
Rojhan | |
---|---|
روجھان | |
ملک |
![]() |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | راجن پور |
شہر کی بنیاد | نہ معلوم |
آبادی | |
• کل | نہ معلوم |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
رمز ڈاک | نہ معلوم |
رقبہ | نہ معلوم |
شرح خوانگی
شرح خواندگی مایوس کن ہے سابق وزیراعظم کے آبائی علاقے میں شرح خواندگی صرف گیارہ فیصد ہے نئے سکولوں کے قیام سے شرح تعلیم بڑھنے کی امید ہے.
معیشت
معیشت کا انحصار زراعت اور مویشیوں پر ہے
بلدیاتی انتخابات 2015
2012ء میں روجھان کو میونسپل کادرجہ ملا اور از سر نو حلقہ بندیاں ہوئیں۔شہر کو بارہ بلاکس میں تقسیم کر دیا گیا۔ 5دسمبر 2015ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے چھ چھ نمائندگان منتخب ہوئے.
قبائلی حیثیت
مزاری قبیلہبلوچ قبائل کی ایک شاخ ہے.اورسردار میر بلخ شیر مزاری اس قبیلے کےتمن ہیں. روجھان شہر ان کا آبائی شہر ہے اس لحاظ سےمزاری قبائل میں اس شہر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے. مزاری قبیلہ جب خانہ بدوشی کی زندگی ترک کر کے پہاڑوں سے میدانی علاقوں میں سکونت اختیار کرنا شروع کی تو روجھان ہی ان کا پہلا پڑاؤتھا.