راڈ ٹکر

راڈ جیمس ٹکر (پیدائش 28 اگست 1964) ایک آسٹریلوی کرکٹ امپائر، رکن آئی سی سی ایلیٹ پینل اور بین الاقوامی ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی/20 کرکٹ میں فرائض انجام دیتا ہے۔ یہ کرکٹ کھلاڑی ہے جو نیو ساؤتھ ویلز کی طرف سے 1985/86 تا 1987/88 کھیلتا رہا، تسمانیہ کی طرف سے 1987/88 تا 1998/99 تک کرکٹ کھیلی جہاں یہ نائب کپتان بھی رہا 1991/92 سے 1995/96 تک۔ اس کے بعد مختصر مدت تک کپتان/تربیت کار کے طور پر کینبرا کومیٹس میں 1999/2000 تک رہا، پھر کرکٹ سے سبکدوش ہو کيا۔

راڈ ٹکر
Rod Tucker
ذاتی معلومات
مکمل نام Rodney James Tucker
پیدائش 28 اگست 1964ء
Auburn، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
بلے بازی بائیں ہاتھ سے بلے بازی
گیند بازی دائیں بازو سے درمیانی تیز (میڈیم فاسٹ)
حیثیت آل راؤنڈر، امپائر
تعلقات ڈارین ٹکر (بھائی)
قومی کرکٹ
سالٹیم
1986–1988 نیو ساؤتھ ویلز
1988–1999 تسمانوی ٹائیگر
1999–2000 کینبیرا
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر 53 (2010–2017)
ایک روزہ امپائر 69 (2009–2017)
ٹی 20 امپائر 35 (2009–2016)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایف سی ایل سی
میچ 103 65
رنز بنائے 5,076 1,255
بیٹنگ اوسط 36.25 24.13
100s/50s 7/28 0/7
ٹاپ اسکور 165 85
گیندیں کرائیں 10,050 2,492
وکٹ 123 69
بولنگ اوسط 41.40 28.72
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/56 4/56
کیچ/سٹمپ 69/– 20/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 14 جون 2017

کرکٹ کا دور

بائیں ہاتھ کا بلے باز، ٹکر نے کل 5,076 رنز فرسٹ کلاس کرکٹ میں 36.25 اوسط سے بنائے اور اور 123 فرسٹ کلاس وکٹیں 41.40 کی اوسط سے حاصل کیں، گیند بازی رائیٹ آرم میڈیم فاسٹ۔ تسمانوی ٹائیکر کی طرف سے 1993–94 اور 1997–98 میں رنر اپ کھیلا۔

امپائرنگ کا دور

کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے بعد، ٹکر نے امپائرنگ شروع کر دی۔ ٹکر 2008ء میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی بین الاقوامی پینل کے امپائرز کا رکن بنا۔[1] جلد ہی 2010ء میں اس کی ترقی ہو گئی اور اسے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز کا رکن بنا لیا گیا۔ ٹگر کو کرکٹ عالمی کپ 2015ء میں امپائرنگ کرنے والے 20 امپائروں میں شامل کیا گیا۔[2] ٹکر نے پہلے سیمی فائنل جو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میں 24 مارچ 2015ء کو ایڈن پارک میں ہوا خدمات سر انجام دیں۔ اور فائنل 2016ء آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئینٹی میں بھی امپائرنگ کی۔[3] 2 جنوری 2017ء کو سری لنکا و جنوبی افریقا کے درمیان نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں، اس نے 50 ویں ٹیسٹ میچ کی امپائرنگ کی۔[4]

امپائرنگ شماریات

14 جون 2017:

پہلا آخری کل
ٹیسٹ  نیوزی لینڈ بمقابلہ  بنگلادیش سیڈون پارک، فروری 2010  نیوزی لینڈ بمقابلہ  جنوبی افریقا سیڈون پارک، مارچ 2017 53
ایک روزہ  آسٹریلیا بمقابلہ  جنوبی افریقا بیللیریو اوول، جنوری 2009  انگلستان بمقابلہ  پاکستان کارڈف، جون 2017 69
ٹی/20  آسٹریلیا بمقابلہ  جنوبی افریقا ملبورن کرکٹ گراؤنڈ، جنوری 2009  انگلستان بمقابلہ  ویسٹ انڈیز ایڈن گارڈنز، اپریل 2016 35

حوالہ جات

  1. "Tucker elevated to Australia's international panel"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 2008-06-03۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-06-03۔
  2. "ICC announces match officials for ICC Cricket World Cup 2015"۔ ICC Cricket۔ 2 دسمبر 2014۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2015۔
  3. "World T20, Final: England v West Indies at Kolkata, Apr 3, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2016۔
  4. "Umpire Rod Tucker reaches half-century of Test matches"۔ International Cricket Council۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جنوری 2017۔

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.