حیدر علییف

وسط ایشیا کی ریاست آذربائیجان کے سابق صدر۔ سابق جنرل حیدر علیوف ’بابا‘ کے نام سے جانے تھے۔ وہ تین دہائیوں تک آذربائیجان کی قیادت کرتے رہے۔ انہوں نے 1969 میں سوویت آذربائیجان میں کمیونسٹ پارٹی کے فرسٹ سیکریٹری کی حیثیت سے اپنا پہلا عہدہ سنبھالا۔

حیدر علییف
(آذربائیجانی میں: Heydər Əlirza oğlu Əliyev) 
 

مناصب
صدر آذربائیجان (3  )  
 
الہام علیوف  
معلومات شخصیت
پیدائش 10 مئی 1923 [1] 
ناخچیوان  
وفات 12 دسمبر 2003 (80 سال)[2] 
کلیولینڈ، اوہائیو  
وجۂ وفات گردے فیل  
شہریت سوویت اتحاد
آذربائیجان  
جماعت اشتمالی جماعت سوویت اتحاد (1945–)
نیو آذربائیجان پارٹی  
زوجہ ظریفہ علیوفہ (1948–15 اپریل 1985) 
اولاد الہام علیوف ، سیول علیوفہ  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  
پیشہ ورانہ زبان آذربائیجانی ، روسی  
عسکری خدمات
وفاداری سوویت اتحاد  
عہدہ کرنل (1965–)
میجر جنرل (1967–) 
اعزازات
 آرڈر آف سینٹ اینڈریو (2003)
 آرڈر آف لینن (1983)
 اعزاز اکتوبر انقلاب (1982)
 آرڈر آف لینن (1979)
 آرڈر آف لینن (1976)
 آرڈر آف لینن (1973)
 آرڈر آف لینن (1971)
 آرڈر آف ریڈ اسٹار (1962) 
دستخط
 

1982 میں وہ ماسکو کی سویت پولِتبورو میں پہلے مسلمان تھے۔ لیکن انہیں 1987 میں میخائیل گورباچوف کے پیرسٹرائیکا کی تحریک میں پولِتبورو سے باہر نکال دیا گیا۔

وہ 1993 میں باکو میں فاتحانہ طور پر سیاست میں واپس آئے، ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور خانہ جنگی رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ہمسایہ ملک آرمینیا کے ساتھ نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر ہونے والی جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے دس سال تک ملک کا انتظام سنبھالا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔ انہوں نے دو مرتبہ صدارتی انتخاب جیتا جنہیں غیر ملکی مبصرین نے کبھی شفاف قرار نہیں دیا۔

ایک مرتبہ وہ سرِ عام میں لڑکھڑا کر گر گئے اور بعد میں امریکا میں ہسپتال میں داخلے کرا دیے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اکتوبر میں یہ اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے الہام علیوف کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں جسے انہوں نے پہلے ہی وزیرِ اعظم نامزد کیا ہوا تھا۔

اگرچہ عام طور پر وہ مقبول رہنما تھے لیکن ان پر نکتہ چینی بھی کی جاتی ہے کہ وہ لمبے عرصے تک اقتدار پر قابض رہے جس سے ملک میں جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملا ۔گردے کی تکلیف کی وجہ سے امریکا کے ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات

  1. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=8176999 — بنام: Geidar Aliev — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ناشر: کتب خانہ کانگریس
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.