جلالپور جٹاں
جلالپور جٹاں (انگریزی: Jalalpur Jattan) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ ہے جو ضلع گجرات میں واقع ہے۔
جلالپور جٹاں | |
---|---|
![]() | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | گجرات |
منطقۂ وقت | ضلع گجرات، پنجاب، پاکستان میں واقع ایک شہر ہے۔[1] |
رمزِ بعید تکلم | 053 |
تاریخ
روایت کے مطابق اس شہر کو جلال اور کلا چور نامی جٹ نے قائم کیا۔ جلال پور جٹاں میں ہندوستانی مہاراج چندرگپتا موریا نے ایک جگہ قائم کی جو تین سو قبل مسیح ہندوستانی حکمران تھا۔ کھدائی سے معلوم پڑا ہے کہ کلا چور موریا سلطنت کا ایک ٹکسال ہے۔[2] ایک مقامی تاریخ دان منصور بہزاد کا یہ ماننا ہے کہ چندرگپتا موریا نے جلال پور جٹاں کے مضافاتی گاؤں میں ایک قلعہ تعمیر کروایا تھا۔ گاؤں کا اصل نام کا تو پتا نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ قلعہ اسلام گڑھ کے نام سے مقبول ہو گیا۔ آج خراب باقیات ہی اس قلعہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بعد میں یہ قلعہ لاہور کے مہاراجا رنجیت سنگھ کا ٹکسال رہا۔
آب و ہوا
شہر کی آب و ہوا متعدل ہے۔ موسم گرما کے عروج پر درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک تجاوز کر جاتا ہے لیکن آزاد کشمیر کے پہاڑوں سے قربت ہونے کی وجہ سے یہاں گرمی نسبتاً کم ہے۔ سردیوں میں کم از کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ سے گر جاتا ہے۔ جلالپور جٹاں میں اوسط بارش 67 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
تفصیلات
جلالپورجٹاں کی مجموعی آبادی 93,883 افراد پر مشتمل ہے۔