تونسہ
تونسہ، جسے تونسہ شریف بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک شہر ہے۔ جو تحصیل تونسہ کا صدر مقام ہے۔ 15 نومبر 1951ء کو سنگھڑ کا نام تبدیل کرکے تونسہ شریف رکھا گیا۔
تونسہ | ||
---|---|---|
انتظامی تقسیم | ||
ملک | ![]() | |
تقسیم اعلیٰ | ضلع ڈیرہ غازی خان | |
جغرافیائی خصوصیات | ||
متناسقات | 30.705555555556°N 70.657777777778°E | |
رقبہ | 300 مربع کلومیٹر | |
بلندی | 157 میٹر | |
مزید معلومات | ||
رمزِ ڈاک | 32100 | |
فون کوڈ | 0642 | |
جیو رمز | {{#اگرخطا:1163724 |}} | |
| ||
یہ شہر دریائے سندھ ساتھ ساتھ کراچی سے پشاور تک جانے والی شاہراہ پر انڈس ہائی وے (قومی شاہراہ 55) قائم ہے۔ ساحلی شہر کراچی سے شہر کا فاصلہ 975 کلومیٹر اور صوبائی دار الحکومت لاہور سے 600 کلومیٹر ہے۔ دریائے سندھ پر قائم مشہور تونسہ بیراج بھی یہی واقع ہے جو شہر سے چند کلومیٹر دور جنوب میں ہے۔
وجہ تسمیہ
تونسہ شریف کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے تونسہ کا نام سرائیکی لفظ تَس سے بنا ہے جس کا معنی پیاس یا شدید طلب ہےـ اس لفظ سے ملتا جلتا لفظ تونس عربی زبانمیں پیا جاتا ہے۔ جو تشنگی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے ماضی میں یہاں پانی شدید قلت رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کا نام تس،تسہ اور تونسہ بن جانا بعد از قیاس نہیں ہے۔ شریف کا لاحقہ حضرت خواجہ سلیمانؒ تونسوی کی نسبت سے ہےـ جن کا مزار تونسہ شریف میں واقع ہےـ
- "صفحہ تونسہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔