تصویر
تصویر یا صورت (image)، جسے شبیہہ بھی کہا جاتا ہے، ایک صنعی وقیعہ (artifact) جس کی ظاہریت کسی موضوع - عموماً ایک طبیعی شے یا شخص - جیسی ہو۔
تصاویر دوجہتی ہوسکتی ہیں جیسے کوئی عکسہ وغیرہ اور تین جہتی بھی جیسے ایک مجسمہ. ان کو بصری اختراعات مثلاً عکاسات، آئینہ جات، عدسات، دوربین، خردبین وغیرہ اور قدرتی اشیاء و مظاہر جیسے انسانی آنکھ یا پانی کی سطح کے ذریعے لیا جاسکتا ہے۔
وسیع تناظر میں لفظ تصویر کسی بھی دوجہتی شکل جیسے کوئی نقشہ، ایک گراف، pie chart یا ایک مجرد نقش (abstract painting) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس وسیع تناظر کے تحت تصاویر کو یدواً بھی بنایا جاسکتا ہے مثلاً نقاشی کے ذریعے اور خودبخود یعنی بذریعہ طباعت یا شمارندی تخطیطی ٹیکنالوجی کے ذریعے، وغیرہ۔
ایک طیران پزیر تصویر ایک ایسی تصویر ہے جو ایک مختصر وقت کے لیے موجود رہتی ہے۔ مثلاً کسی آئینہ میں کسی شے کی شبیہ وغیرہ۔ ثابت تصویر، جسے نقل کثیف (hard copy) بھی کہاجاتا ہے ایک ایسی تصویر ہے جو کسی مواد جیسے کاغذ یا منسوج پر عکاسی یا رقمی عمل کاری کے ذریعے نقش بند کیا گیا ہوتا ہے۔
ذہنی تصویر ایک ایسی تصویر ہے جو کسی فرد کے ذہن میں موجود ہوتی ہے: کوئی چیزجو وہ یاد رکھتا ہے یا تصوّر کرتا ہے۔
ساکن تصویر کی اصطلاح عکاسی، بصری وسیط اور شمارندی صنعت میں استعمال کی جاتی ہے جبکہ متحرک تصویر سے مراد ایک تحریکہ (فلم) یا منظرہ بشمول رقمی منظرہ ہیں۔
نیز دیکھیے
![]() |
ویکی کومنز پر تصویر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |