تحریک لبیک پاکستان

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ایک سیاسی تنظیم ہے جو تحریک لبیک یا رسول اللہ نامی جماعت کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت قائم ہوئی ہے۔ 26 جولائی 2017ء کو الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹر ہوئی[1] اور کرین نشان الاٹ ہوا۔[2]

تحریک لبیک پاکستان
مخفف ٹی ایل پی
صدر خادم حسین رضوی
تاسیس 1 اگست 2015 (2015-08-01)
نظریات اسلامیت
شق 295 سی حمایت (قانون توہین رسالت)
احمدی (قادیانی) مخالفت
سیاسی حیثیت انتہائی بائیں بازو
مذہب اہل سنت (خصوصاً بریلوی مکتب فکر)
سندھ اسمبلی
3 / 168
انتخابی نشان
کرین
ویب سائٹ
tlyp.org

بنیاد

اس تحریک کی بنیاد 29 فروری 2016 کو حکومت پاکستان کی طرف سے ممتاز قادری شہید کو دی جانے والی غیر علانیہ پھانسی کے بعد اگلے دن یکم مارچ کو لیاقت باغ، راول پنڈی میں ہونے والی نمازجنازہ میں کثیر عوامی اجتماع[3] بنا۔ پھانسی کی خبر عام ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیاجبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر حکومت نے فوری پابندی لگادی۔

ضمنی انتخابات 2017ء

  • نواز شریف کی نااہلی پر خالی ہوئی حلقہ این اے۔120 کی نشت پر ہونے والے ضمنی انتخابات 17 ستمبر 2017ء میں پہلی بار انتخاب لڑا اور تیسری پوزیشن لے اڑی۔[4]
  • گلزار خان کی وفات پر خالی ہوئی حلقہ این اے۔4 کی نشت پر ہونے والے ضمنی انتخابات 2017ء میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔[5]

ضمنی انتخابات 2018ء

جہانگیر ترین کی نااہلی پرخالی ہوئی حلقہ این اے۔154 کی نشت پر ہونے والے ضمنی انتخابات 12 فروری 2018ء میں بھی تیسری پوزیشن برقرار۔[6][7]

تنازعات

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.