بادشاہی

بادشاہی سے مراد قانون بنانے کی آزادی ہے، جس کو یہ آزادی ہو وہ بادشاہی کا مالک اور جس پر قانون لاگو ہوں وہ محکوم کہلاتا ہے۔ اسلامی عقیدے کے مطابق بادشاہی صرف اللہ کی ذات کو حاصل ہے، یعنی اللہ کے بھیجے ہوئے قانون (بذریعہ پیغمبر) ہی زمین پر لاگو ہونے کے اہل ہیں۔ خلافت کے ذریعہ یہ قوانین نافذ ہونا مسلمانوں کی سوچ ہے۔ دنیا میں گزرے اکثر بادشاہ اس بادشاہی کے دعوٰی دار رہے ہیں اور انہی معنوں میں خدائی کے دعوی دار بھی تھے ۔[1] عیسائیوں میں بادشاہ کی بادشاہی اسی معنی میں قابل قبول تھی جس معنوں میں مسلمان خلیفہ کی سربراہی قبول کرتے ہیں۔ اس طرح اب تک بیشتر یورپی ممالک میں بادشاہت کا تخت قائم ہے۔ موجودہ زمانے میں جمہوریت کے نظام کے تحت یہ سوچ مروج ہو گئی ہے کہ پارلیمنٹ کو بادشاہی حاصل ہے، یعنی جو قانون چاہے بنانے میں آزاد ہے۔ کچھ ممالک میں اس قانونی آزادی پر کچھ قدغنیں بتائی جاتی ہیں۔ مثلاً کینیڈا کے قانون میں پارلیمنٹ "چارٹر آف فریڈم" کے خلاف قانون بنائے تو اس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔ امریکہ میں "بل آف رائٹس" کا نام لیا جاتا ہے۔ اکثر اسلامی ممالک کے آئین (جیسا کہ پاکستان) میں یہ شق شامل ہے کہ پارلیمنٹ قرآن اور سنت نبویﷺ سے متصادم کوئی قانون نہیں بنائے گی۔ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ بادشاہی صرف اللہ کی ہے۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کو البتہ یہ صورت گوارا نہیں اور وہ دنیا بھر مٰیں جب جمہوریت پھیلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں تو اس میں یہ بات بھی شامل ہوتی ہے کہ انسان (یعنی پارلیمنٹ) کی بادشاہی دنیا کے ہر ملک میں قبول کی جائے۔

حوالہ جات

  1. مولانا مودودی،تفہیم القران
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.