انگوئلارا سابازیا
انگوئلارا سابازیا (اطالوی: Anguillara Sabazia) اٹلی کے سیاحتی شہروں میں سے ایک ہے، جو اٹلی کے مرکزی علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع ہے۔ شہر کا فاصلہ اطالوی دار الحکومت روم سے 30 کلومیٹر شمال مغرب ہے اور شہر میں آمدورفت کے لیے روم سے ریل گاڑی کی سہولت دستیاب ہے۔ شہر تفریح کے لیے روم کے رہنے والوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں جن میں امریکی اور برطانوی سیاح شامل ہیں کی اہم منزل مقصود ہے۔ شہر کے مشرق میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر مشہور سیاحتی جھیل مارتینیانو (Martignano) واقع ہے۔ شہر کا رقبہ 74.9 مربع کلومیٹر اور آبادی دسمبر 2004ء میں 16,273 تھی۔ شہر سطح سمندر سے 195 میٹر کی بلندی پر آباد ہے۔

انگوئلارا سابازیا، جھیل پر شہر کا منظر
انگوئلارا سابازیا (Anguillara Sabazia) | |||
---|---|---|---|
![]() شہر کا نشان امتیاز | |||
عمومی معلومات | |||
علاقہ | لازیو | صوبہ | صوبہ روما |
بلندی | 195 میٹر | رقبہ | 74.9 مربع کلومیٹر |
آبادی | 16,273 (2004ء) | ||
دیگر معلومات | |||
فون کوڈ | 06(39+) | پوسٹ کوڈ | 00061 |
منطقہ وقت | مرکزی یورپی وقت, UTC+1 |
سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune
![]() |
ویکی کومنز پر انگوئلارا سابازیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.