ابو الحسن كرخی
ابو الحسن کرخی یہ حنفی فقیہ اور عراق میں حنفیہ کے امام و شیخ ہیں۔ عبید اللہ کرخی سے بھی معروف ہیں۔
نام
پورا نام عبيدالله ابن الحسین بن دلال بن دلہم المكنی الکرخی ہے۔ فقہ حنفی کے معتبر ائمہ میں سے ہیں۔
تعلیم
زیادہ تعلیم بغداد میں حاصل کی ان کے اساتذہ میں اسماعيل بن اسحاق القاضی، احمد ابن يحی الحلوانی، اورمحمد بن عبد الله بن سليمان المصری شامل تھے۔
کرخی نسبت
جب صرف کرخی نام بولا جائے تو اس سے مراد ابو الحسن کرخی ہوتے ہیں معروف کرخی جو اس پہلے گزرے وہ مراد نہیں ہوتے[1]
علمی مقام
امام ابوالحسن الکرخی امام طحاوی کے ہم عصر اور ان کے شیوخ واساتذہ سے علم حاصل کیا۔ امام عبدالرحمٰن بن علی بن الجوزی نے ’’مناقب معروف الکرخی واخبارہ‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں امام ابوالحسن الکرخی کے مناقب بیان کیے ہیں۔
تصنیفات
ان کی تصنیفات بڑی اہم ہیں۔
- فروع حنفیہ کا جن اصولوں پر دار و مدار ہے ان پر ایک رسالہ اصول کرخی یا مختصر کرخی ہے۔
- شرح جامع الصغیر
- شرح جامع الکبیر ان کی تصانیف ہیں۔[2] [3]
حوالہ جات
- فتاوی عالمگیری جلد 1 صفحہ 83 مکتبہ رحمانیہ لاہور
- موسوعہ فقہیہ، جلد اول صفحہ 486، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
- الفوائد البہية 107
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.