مختصر کرخی

مختصر کرخی کے مختلف نام ہیں اسے اصول کرخی بھی کہا جاتا ہے رسالہ فی الاصول بھی اور صرف الاصول بھی کہتے ہیں۔ کلیات فقہ حنفی المعروف بہ اصول الکرخی اس کا پورا نام ہے۔
اس کے مؤلف: امام عبيد الله بن الحسین بن دلال الكرخی متوفیٰ 340ھ جو کرخی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔
یہ کتاب اصول فقہ حنفی کے بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے جس میں مصنف نے 36 قواعد فقہیہ تحریر کیے یہ اس فن میں سب سے پہلی کتاب تصور کی جاتی ہے اس کتاب کے قواعد پر فقہ حنفی کا مدار ہے۔ یہ فقہ کا اہم متون ہے اس کی کئی شرحیں لکھی گئیں اس میں احمد بن منصور اسبیجابی (متوفی480ھ )کی شرح زیادہ مشہور ہے۔ کتب فقہ میں اس کے حوالے کثرت سے ملتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

  1. قاموس الفقہ ،جلد اول صفحہ 381،خالدسیف اللہ رحمانی،زمزم پبلشر کراچی
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.