الایمان
الایمان : مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام الایمان بھی ہے جس کے معنی ہیں امن کی جگہ(امن دینے والی جگہ)
وَالَّذِينَ تَبَوَّؤُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِن قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ- اور ان لوگوں کے لیے بھی جو مہاجرین سے پہلے ہجرت کے گھر مدینہ میں مقیم اور ایمان میں مستقل رہے اور جو لوگ ہجرت کر کے ان کے پاس آتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں۔ اور جو کچھ ان کو ملا اس سے اپنے دل میں کچھ خواہش اور خلش نہیں پاتے اور ان کو اپنے آپ سے مقدم رکھتے ہیں خواہ وہ خود ضرورت مند ہوں اور جو شخص نفس کی حرص سے بچا لیا گیا تو ایسے ہی لوگ مراد پانے والے ہیں
انصار کی ان خصوصیات پرور گھر کی دائمی علامت قرار دیتے ہوئے مدینہ منورہ کو یہ نام دیا گیا [1]
ابن ابی شیبہ والبخاری وابن مردویہ نے حضرت عمر سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا کہ میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو مہاجرین اولین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ ان کے حقوق کو پہچانے اور ان کی عزت کی حفاظت کرے اور میں اسے ان انصار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں جو نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجرت سے پہلے دار الہجرت میں مقیم رہے اور ایمان میں ثابت قدم رہے کہ وہ ان کی نیکیوں اور اعمال خیر کو قبول کرے اور ان کی خطاؤں اور غلطیوں کو معاف کرے۔[2]
حوالہ جات
- مدینہ منورہ ،صفحہ 25 محمد مسعود عبدہ،مشربہ علم و حکمت (دارالشکر) لاہور
- تفسیر الدر المنثور جلال الدین سیوطی
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.