آگستس

آکیٹوین آگسٹس روم کا شہنشاہ، جولیس سیزر کی بہن کا پوتا تھا۔ باپ کی وفات کے بعد جولیس سیزر نے اسے اپنا بیٹا اور وارث بنا لیا۔ سیزر کے قتل 44 ق۔ م پر روم آیا اور مارک انتھونی کے ساتھ مل کر مجلس ارباب ثلاثہ بنائی۔ 42 ق۔ م میں آینٹنی سے مل کر بروٹس کو شکست دی۔ 40 ق۔ م میں اپنی بہن اوکٹاویا کی شادی انتھونی سے کی۔ بعد میں انتھونی سے بھی ٹھن گئی۔ چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کے بعد آخر 31 ق۔ م میں مارک انتھونی اور قلوپطرہ کو شکست دی۔ 27 ق۔ م میں رومن سینٹ کی طرف سے آگسٹس (واجب التعظیم) کا خطاب پایا۔ زرعی اصلاحات کیں اور چند مفید قوانین بھی نافذ کیے۔ اس کے دور کو لاطینی ادب کا سنہری دور کہا جاتا ہے۔ ورجل ہوریس اور لیوی جیسے عظیم شعرا اس کے ہمعصر تھے۔ وہ خود بھی ادیب تھا۔ یسوع مسیح اس کے عہد میں پیدا ہوئے۔ اگست کا مہینہ اسی کے نام سے منسوب ہے۔

آگستس
Augustus
آگستس
پہلا شہنشاہ رومی سلطنت
معیاد عہدہ 16 جنوری 27 قبل مسیح –
19 اگست 14 عیسوی (40سال)
پیشرو کوئی نہیں
جانشین تیبیریس
شریک حیات
  • کلوڈیا پولکرا (42–40 قبل مسیح؛ طلاق)
  • Scribonia (40–38 قبل مسیح؛ طلاق)
  • Livia Drusilla (37 قبل مسیح–14 عیسوی; وفات)
نسل
  • Julia (39 قبل مسیح–14 عیسوی)
  • Gaius Caesar (لے پالک) 20 قبل مسیح–4 عیسوی
  • Lucius Caesar (لے پالک) 17 قبل مسیح–2 عیسوی
  • Agrippa Postumus (لے پالک) 12 قبل مسیح–14 عیسوی
  • تیبیریس (لے پالک) 42 قبل مسیح–37 عیسوی
مکمل نام
Imperator Caesar Divi Filius Augustus
خاندان جولیو کلاڈیوی خاندان
والد
والدہ Atia Balba Caesonia
پیدائش Gaius Octavius
23 ستمبر 63 قبل مسیح
روم، رومی جمہوریہ
وفات 19 اگست عیسوی 14 (عمر 75)
نولا، اطالیہ، رومی سلطنت
تدفین مقبرہ آگسٹس، روم
مذہب رومی بت پرستی
آگسٹس

اولاد

اگستس کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔ ایک بھتیجا اور دو پوتے اس کی زندگی میں ہی مر گئے۔ سوتیلے بیٹے ٹیبریس کو گود لیا اور اپنا جانشین مقرر کیا۔ یہ شاہی سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلا، اس میں کالیگولا اور نیرو بھی شامل تھے۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.